Latest News

آل انڈیا تحریک تحفظ سنت ومدح صحابہ کا پہلا سہ روزہ آن لائن اجلاس کا کل سے آغاز، مولانا محمد الیاس گھمن،مولاناعبدالعلیم فاروقی اورمفتی محمد راشد اعظمی کرینگے خصوصی خطاب۔

آل انڈیا تحریک تحفظ سنت ومدح صحابہ کا پہلا سہ روزہ آن لائن اجلاس کا کل سے آغاز، مولانا محمد الیاس گھمن،مولاناعبدالعلیم فاروقی اورمفتی محمد راشد اعظمی کرینگے خصوصی خطاب۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
آل انڈیا تحریک تحفظ سنت ومدح صحابہ کا پہلا سہ روزہ سالانہ اجلاس 21؍فروری سے 23؍ فروری تک آن لائن منعقد ہوگا۔ اس سلسلہ میں تحریک کے ترجمان مولانا سرفراز احمدقاسمی نے پریس کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ سہ روزہ اجلاس بذریعہ زوم ایپ بعد نماز عشاء 9 بجے رات سے ساڑھے گیارہ بجے رات تک منعقد ہوگا۔ 
انہو ں نے بتایا کہ پروگرام کی صدارت مولانا ابوحنظلہ عبدالاحدقاسمی صدرتحریک کریں گے، جب کہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن امیر عالمی اتحاد اہلسنت والجماعت پاکستان، مولانا عبدالعلیم فاروقی رکن شوری دارالعلوم دیوبند،،مولانا مفتی محمد راشد اعظمی استاذ حدیث ونائب مہتمم دارالعلوم دیوبند،مولانا مفتی محمد اسعد قاسم سنبھلی رئیس جامعہ شاہ ولی اللہ مرادآباد، مولانا حکیم محمود دریابادی رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ وسرپرست تحریک، مولانا ابوطالب رحمانی رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ وسرپرست تحریک، مولانا مفتی شکیل منصورقاسمی شیخ الحدیث سورینام امریکہ ونگراں تحریک، مولانا سید محمد حذیفہ قاسمی ممبئی مہاراشٹر، مولانا سیدازہر مدنی اور مولانا محمد آصف اعظمی قاسمی اعظم گڑھ شرکت و خطاب کرینگے۔ انہوںنے بتایا کہ پہلے دن یعنی 21؍فروری کو منتخب موضوعات پر درج ذیل علماء کے خطابات ہونگے،مولانا سید ازہر مدنی ’’فضائل اہل بیت‘‘ کے موضوع پر،مولانا محمد ایوب قاسمی تلنگانہ ’’تحفظ ختم نبوت‘‘کے موضوع پر اور مولانا ابوطالب رحمانی ’’حالات حاضرہ اور ہماری ذمہ داریاں‘‘کے عنوان پر خطاب کریں گے۔انہو ںنے بتایا کہ دوسرے دن یعنی 22 فروری کو درج ذیل علماء کا خطاب ہوگا،مولانا مفتی شکیل منصور قاسمی ’’فضائل صحابہ وخلفائے راشدین‘‘ کے عنوان پر،مولانا مفتی سید محمد حذیفہ’’رد غیر مقلدیت‘‘کے عنوان پر،مولانا محمد آصف اعظمی قاسمی ’’رضاخانیت کا تعارف‘‘کے عنوان پر،مولانا حکیم محمود دریابادی ’’شیعہ مذہب کا تعارف‘‘ کے عنوان پر خطاب کریں گے۔اجلاس کے تیسرے اور آخری دن ذیل کے ان علماء کا خطاب ہوگا،مولانا مفتی محمد راشد اعظمی نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند،مولانا مفتی محمد اسعد قاسم سنبھلی ’’مہدویت وشکیلیت‘‘کے عنوان پر،مولانا عبدالعلیم فاروقی ’’مشاجرات صحابہ میں اہل سنت والجماعت کا مسلک‘‘کے عنوان پر اور اخیر میں مولانا محمدالیاس گھمن ’’اکابرین علماء دیوبند کی حقانیت کے عنوان پر کلیدی خطاب کریںگے۔ یہ پروگرام تحریک کے یوٹیوب چینل اور فیسبک پیج پر براہ راست نشر کیا جائےگا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر