ایک ماہ بعد کل سے اُتر پردیش میں کھلیں گے تعلیمی ادارے۔
کورونا وائرس کی رفتار کم پڑتے ہی تقریباً ایک مہینہ بعد کل یعنی (پیر) سے تعلیمی ادارہ کھلیں گے ۔درجہ 9سے اوپر کے درجات کے طلبہ وطالبات کو تعلیم کے لئے کالج میں بلایا جائے گا ۔اس کے علاوہ کووڈ گائڈ لائن پر عمل کرایا جائے گا اور طلبہ وطالبات کو ماسک لگانا ضروری ہوگا۔
تفصیل کے مطابق جنوری ماہ میں کورونا وائرس میں تیزی سے اضافہ ہوا جس کے سبب حکومت نے 16جنوری سے تعلیمی اداروں کو بند کردیا تھا سبھی تعلیمی اداروں کو 6فروری تک بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے اس میعاد میں اسکول و کالجوں کو آئن لائن کلاسز چلانے کی اجازت دی گئی تھی ۔کئی روز سے کورونا کے معاملات میں کمی آئی ہے اسی کو دیکھتے ہوئے حکومت نے دوبارہ سے تعلیمی ادادہ کھولنے کےلئے احکامات جاری کردئیے ہیں۔7فروری یعنی (آج)سے درجہ 9سے اوپر کی کلاسوں میں تعلیم کا آغاز کیا جائے گا لیکن کلاسز میں کووڈ گائڈ لائن پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔
اس سلسلہ میں انسپکٹر آف اسکول رویدت نے بتایاکہ کووڈ گائڈ لائن کے تحت تعلیمی ادارہ کھولے جائیں گے اس کے تحت اسکول احاطہ کو صاف رکھنے ،سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کرنے اور ماسک پہننا ضروری قرار دیا گیا ہے بغیر ماسک کے کسی بھی طالب علم کو کالج میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اسکول انتظامیہ کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کووڈ گائڈ لائن پر سختی سے عمل کرائیں۔
DT Network
0 Comments