Latest News

دیوبند میں اسدالدین اویسی کے نہ پہنچنے سے حامیوں میں مایوسی، بہار کے صوبائی صدر اختر الایمان کا ایس پی اور کانگریس پرمسلم قیادت کوختم کرنے کا الزام۔

دیوبند میں اسدالدین اویسی کے نہ پہنچنے سے حامیوں میں مایوسی، بہار کے صوبائی صدر اختر الایمان کا ایس پی اور کانگریس پرمسلم قیادت کوختم کرنے کا الزام۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر و رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کاآج دیوبند میں منعقد پروگرام کچھ وجوہات کی بنا پر کینسل ہوگیا، جس کے سبب یہاں مودجود ان کے حامیوں اور ان کی تقریرسننے آئے لوگوں کو سخت مایوسی ہوئی ،تاہم بہار اسمبلی کے رکن اور مجلس کے بہار صوبہ کے صدر اختر الایمان نے قیادت کو لیکر اپنی بات رکھتے ہوئے دلت مسلم اتحاد پر زور دیا اور مسلمانوں سے اپنی قیادت کو مضبوط بنانے اور اترپردیش میں مجلس کو خاطر خواہ کامیابی دلانے کے لئے جدوجہد کرنے کی اپیل کی۔
اختر الایمان نے یوپی اسمبلی میں مسلمانوں کی نمائندگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سیکولر پارٹیوں بالخصوص سماجوادی پارٹی اور کانگریس پر جم کر حملہ بولا اور کہاکہ ان پارٹیوں کو مسلمانوں کے ووٹ چاہئے لیکن مسلم مسائل پر بولنے والے لیڈر نہیں چاہئے۔اختر الایمان نے کہاکہ اب ایک مرتبہ پھر مسلمانوں کے کندھے پر بی جے پی کو ہرانے کی ذمہ داری رکھ دی جائیگی، اسلئے مسلمانوں کوسیاسی شعور کا فیصلہ کرنا ہے ،مسلمانوں کو کسی کو ہرانے نہیں بلکہ اپنی قیادت کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی اور کانگریس دونوں پارٹیاں مسلمانوں کا ووٹ چاہتی ہیں لیکن مسلم قیادت کو ابھرنے نہیں دینا چاہتیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم حصہ چاہتے ہیں ، اس دوران انہوں نے ایودھیا اور مظفر نگر فسادات پر کانگریس اور ایس پی پر شدید حملہ کیا۔اختر الایمان نے دلت مسلمانوں کے متحد کرنے کی کوشش کرتے ہوئے مجلس کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔
وہیں اسدالدین اویسی کی ریلی کی منسوخ ہونے سے یہاں کارکنان کو سخت مایوس ہوئی، لیکن اسد الدین اویسی نے ایک ویڈیو بیان جاری کرکے ایک مرتبہ پھر 11 فروری کو دیوبند آنے کاوعدہ کیا۔ بتایا گیاہے کہ اے آئی ایم چیف اسدالدین کا ہیلی کاپٹر رودرپریاگ میں خراب موسم کی وجہ سے ٹیک آف نہیں کر سکا۔ لیکن اس کے باوجود دیوبند میںا سٹیٹ ہائی وے پر واقع جلسہ گاہ میں شام چار بجے تک لوگ ان کا انتظار کرتے رہے۔علاوہ ازیں بہار ایم ایل اے اظہار اشفی، اتراکھنڈ اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر نیر کاظمی، سردار ڈی ایس بندرا، ایڈوکیٹ عادل، مولانا مسعود مدنی اور امیدوار عمیر مدنی نے جلسہ کو خطاب کیا۔ پروگرام کی نظامت قاسم عثمانی نے کی۔
بعد ازیں اسدالدین اویسی نے ویڈیو پیغام کے ذریعہ سہارنپور اور دیوبند میں منعقد انتخابی جلسہ میں شرکت نہ کرنے پر افسوس کااظہار کیا ،ساتھ ہی انہوں نے اپنے امیدواروں کو کامیابی بنانے کی اپیل کرتے ہوئے آئندہ 11 فروری دیوبند آنے کا وعدہ کیا ،اویسی نے مولانا مسعود مدنی کا خصوصی طورپر شکریہ اداکیا۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر