Latest News

مسلم فنڈ دیوبند کے قدیم کارکن سکندر حسین کا انتقال۔

مسلم فنڈ دیوبند کے قدیم کارکن سکندر حسین کا انتقال۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے قدیم وسابق کارکن اور درگاہ شاہ ولایت کے متولی پیرجی خالد حسن کے بہنوئی سکندر حسین عثمانی کا طویل علالت کے سبب دوران علاج گذشتہ شب انتقال ہوگیا۔ان کے انتقال سے متعلقین، عزیر واقارب مسلم فنڈ ٹرسٹ کے ذمہ داران و کارکنان نے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر مرحوم کے صاحبزادہ عبد اللہ عثمانی اور دیگر پسماندگان سے اظہار افسوس کرتے ہوئے تعزیت مسنونہ پیش کی۔
ادارہ کے منیجر سہیل صدیقی نے سکندر حسین عثمانی کے سانحہ ارتحال پر صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم مسلم فنڈٹرسٹ کے ابتدائی زمانے سے ہی ادارہ سے وابستہ تھے۔ادارہ کے سکریٹری محمد انس صدیقی،اسسٹنٹ منیجر سید آصف حسین اور سینئر کارکن انعام قریشی نے سکندر حسین عثمانی کے انتقال پر صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ادارہ کے تئیں نہایت مخلص وایماندار تھے۔انہوں نے مسلم فنڈ ٹرسٹ کے لئے 47/سالوں تک شاندار خدمات انجام دیں۔سکندر حسین نہایت شگفتہ مزاج،خوش اخلاق اور ملنسار انسان تھے،وہ گذشتہ کافی عرصہ سے شوگر،عارضہئ قلب، سانس کی تکلیف کے علاوہ دیگر پیچیدہ امراض میں مبتلا تھے اور صاحب فراش تھے۔

مرحوم کی نماز جنازہ صبح گیارہ بجے دارالعلوم کے احاطہ مولسری میں قاری محمد عفان منصور پوری نے ادا کرائی۔بعد ازاں تدفین قبرستان قاسمی میں عمل میں آئی۔ نماز جنازہ اور تدفین میں مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبندکے علاوہ مولانا اسجد مدنی، دارالعلوم وقف کے نائب مہتمم مولانا شکیب قاسمی، مفتی عارف قاسمی، مولانا قاری واصف عثمانی، ڈاکٹر ایس اے عزیز، عدیل صدیقی، مولوی انس صدیقی، حافظ عبد الخالق، عمیرعثمانی، محمد رفیع، عبدالرشید، مسعود خاں رانا، اشتیاق احمد،فہیم صدیقی، ڈاکٹر شبلی اقبال،اعظم اقبال عثمانی سمیت برانچ ناگل منیجر ساجد حسین، پرنسپل محمد نوشاد،مدنی آئی اسپتال،پبلک گرلز انٹر کالج کے ذمہ دداران کے علاوہ شہر کے سرکردہ لوگوں نے شرکت کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر