Latest News

بزرگانِ دین و شہنشاہ اورنگ زیب ؒکے تعلق سے بدزبانی پر احتجاج، سدرشن چینل پر قانونی کاروائی کا پرزور مطالبہ۔

بزرگانِ دین و شہنشاہ اورنگ زیب ؒکے تعلق سے بدزبانی پر احتجاج، سدرشن چینل پر قانونی کاروائی کا پرزور مطالبہ۔
اورنگ آباد:(آصف ہنگورا کے ذریعے) خلد آباد سولی بھجن میں واقع ۹۰۰ سالہ قدیم درگاہ حضرت شاہ جلال الدین گنج رواں رحمۃ اللہ علیہ  کے تعلق سے جھوٹی معلومات پر مبنی غلط خبروں پر مشتمل تقریباً آدھے گھنٹے کا پروگرام سدرشن ٹی وی نے ۴؍جنوری سے دکھانا شروع کیا۔ ’’بنداس بول‘‘ اس پروگرام میں بطور اینکر سدرشن چوہانکے (مالک) نے انتہائی غلط زبان اور لہجہ کا استعمال کیا۔ 
درگاہ حضرت خواجہ منتجب الدین زرزری زر بخش اورشہنشاہ اورنگ زیب کے تعلق سے بھی بدکلامی کی۔ اس ذلیل اینکر سدرشن چوہانکے اور اس پروگرام کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہندو مسلم سماج میں تفرقہ پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی کا رضا اکیڈمی نے مطالبہ کرتےہوئےسٹی چوک پولس اسٹیشن کے پی آئی اشوک گری صاحب کو تحریری شکایت، میمورنڈم دیا دیا گیا۔ میمورنڈم میں کہا گیا خلد آباد شہر قلعہ کے ہندو مسلمان شیر و شکر کی طرح رہتے ہیں ان میں اورنگ آباد ضلع و ریاست مہاراشٹر میں بدامنی،  منافرات پھیلانے کے مقصد سے یہ گھٹیا شخص سریش چوہانکے اس طرح کے فرقہ پرستی سے بھرے پروگرام سدرشن ٹی وی پر دکھا رہا ہے۔ اس پروگرام کو یوٹیوب چینل سے ڈیلٹ کرنے کا مطالبہ بھی رضا اکیڈمی نے کیا ہے،  ۲۸؍مارچ ۲۰۲۰ کو بھی اس  چینل نے مسلم طلبا جو آئی اے ایس او اور آئی پی ایس کرتے ہیں کے تعلق سے فرقہ پرستی کا زہر اُگلا تھا۔ جس کی سرزنش سپریم کورٹ نے بھی کی تھی۔ افسران نے تیقن دیا کہ اس شرپسند کے خلاف کاروائی کی جائے گی، بصورت دیگر عدالتی کاروائی کا نتباہ وفد نے دیا۔ وقد میں محمد ساجد رضا (صدر رضا اکیڈمی، اورنگ آباد)، مولانا شریف نظامی صاحب، ندیم ہاشمی صاحب، مصطفیٰ رضاخان،  وغیرہ موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر