تنازعہ اور اکاؤنٹ رپورٹ ہونے پر بالآخر ٹوئٹر نے ہٹائی بی جے پی کی مسلمانوں کے خلاف کی جانے والی انتہائی متنازع پوسٹ۔
نئی دہلی: حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف کی جانے والی انتہائی متنازع پوسٹ تنازعہ کے بعد ہٹا لی ہے۔
2008 میں گجرات کے احمد آباد میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد خصوصی عدالت نے حال ہی میں 11 مسلمانوں کو عمر قید اور 38 کو سزائے موت سنائی ، ان دھماکوں میں 56 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہوئے۔
اس معاملہ میں 38 مسلمانوں کو سزائے موت دیے جانے کے بعد بی جے پی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے غیر اخلاقی پوسٹ شیئر کی۔ پوسٹ میں کارٹون دکھایا گیا تھا جس میں مسلمانوں کو پھانسی دی جارہی تھی، ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کو پھانسی اور سزائے موت سنانے کے فیصلے کو سچ کی جیت بھی قرار دیا اور ساتھ ہی عدالت کے فیصلہ کو بھی سراہا۔ یہ پوسٹ وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے اس پوسٹ کے خلاف آواز اٹھائی اور بی جے پی کے اکاؤنٹ کو رپورٹ کیا۔
بڑی تعداد میں اکاؤنٹ رپورٹ ہونے پر بلآخر ٹوئٹر کو وہ پوسٹ ہٹانا پڑی تاہم اب بی جے پی کے کسی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ موجود نہیں ہے۔
0 Comments