Latest News

نوجوان عالم دین مولانا مہدی حسن عینی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی اصلاح معاشرہ کمیٹی کے صوبائی آرگنائزر منتخب۔

نوجوان عالم دین مولانا مہدی حسن عینی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی اصلاح معاشرہ کمیٹی کے صوبائی آرگنائزر منتخب۔
دیوبند: متحرک اور فعال نوجوان عالم دین مولانا مہدی حسن عینی کو آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے بڑی ذمہ داری دیتے ہوئے ہوئے اُنہیں بورڈ کی اترپردیش کی اصلاح معاشرہ کمیٹی کا آرگنائزر متعین کیا ہے، مولانا مہدی حسن عینی کو یہ بڑی ذمہ داری ملنے پر ان کے متعلقین اور بورڈ کارکنان نے انہیں مبارکباد پیش کی۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے کل ہند اصلاح معاشرہ کمیٹی کے معاون کنوینر مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی نے مولانا مہدی حسن عینی کے نام جاری لیٹر میں کہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس منعقدہ بھوپال کے فیصلے کے مطابق اصلاح معاشرہ کے کاموں کومزید وسعت دی جارہی ہے اور بورڈ کے صدر محترم حضرت مولانا سیدمحمد رابع حسنی ندوی دامت برکاتہم کی ہدایت پر ضلعی اور صوبائی کمیٹیوں کی تشکیل اور کنوینرس کی تعیین بھی کی جارہی ہے، ماشاءاللہ یوپی میں اصلاح معاشرہ کا کام بڑھتا اور پھیلتا جارہا ہے، اس لحاظ سے بھی ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ کسی مستعد، فعال اور سمجھدارشخص کو یو پی کی اصلاح معاشرہ کمیٹی کا آرگنائزر متعین کیا جاۓ، مجھے یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ مولانا مہدی حسن عینی دیوبند کو ایک سال کی مدت کے لیے یوپی کی اصلاح معاشرہ کمیٹی کا آرگنائز منتخب کیا گیا ہے، مجھے امید ہے کہ آپ اس ذمہ داری کوقبول فرمائیں گے اور اصلاح معاشرہ کے کاموں کی توسیع اور تنظیم کی خدمت انجام دیں گے۔۔
مولانا مہدی حسن عینی کو یہ بڑی ذمہ داری ملنے کے بعد ان کے احباب متعلقین اور بورڈ کارکنان نے انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مولانا عینی نہایت احسن طریقے سے اپنے فرائض انجام دیں گے۔ مولانا مہدی حسن عینی نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کی بورڈ نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر کھرا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور بورڈ کی اصلاحی کاوشوں کو عوام تک پہنچانے میں بھرپور محنت کریں گے۔

سمیر چودھری 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر