Latest News

پریاگ راج دھرم سنسد کے خلاف ایف آئی آردرج کی جائے، ایسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سول رائٹس کی آن لائن اور آف لائن شکایت

پریاگ راج دھرم سنسد کے خلاف ایف آئی آردرج کی جائے، ایسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سول رائٹس کی آن لائن اور آف لائن شکایت۔
پریاگ راج: پریاگ راج دھرم سمیلن میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی پر ایسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سول رائٹس نے دارا گنج پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایسوسی ایشن نے دو شکایت درج کرائی ہے، پہلے آن لائن شکایت ۲؍ فروری کو، اس کے بعدآف لائن ۴؍ فروری کو لیکن اب تک دونوں شکایتوں پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے رکن جاوید محمد کے ذریعہ ۲۹ جنوری کو ماگھ میلہ علاقہ میں منعقدہ دھرم سنسد میں دئیے گئے مذہبی جذبات بھڑکانے، آئین کی توہین کرنے والے مقررین، مہامنڈلیشور پربھودھن مہاراج، شنکر اچاریہ نریندر نند سرسوتی، یتی نندر ناتھ گری، سوامی آنند سوروپ ، سوامی رام لکھن داس، سادھوی پوجا سکون کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ ۱۵۳ اے، ۱۵۳ بی، ۲۹۵، ۲۹۵۱، ۲۹۸، ۵۰۴، ۵۰۵ (۲)، اور ۵۰۶ کے تحت دارا گنج تھانے میں آن لائن شکایت درج کرائی گئی، لیکن اب تک اس پر کارروائی نہیں ہوئی ہے ۔ تنظیم نے ایک بار پھر آف لائن درخواست دے کر مذہبی جذبات مجروح کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ جاوید محمد کا کہنا ہے کہ اس طرح کے دھرم سنسد کی پوری کارروائی، تقاریر اور تجاویز اس ملک کے آئین کے اقدار، ہم آہنگی، سیکولرازم کے خلاف ہے اور مختلف کمیونٹی میں دشمنی پھیلانے اور اقلیتوں میں عدم تحفظ کا احساس دلانے والا ہے۔ دوسری شکایت ۴؍ فروری ۲۰۲۲ کو آف لائن کی گئی ہے اس میں بھی مذکورہ مطالبات کو دہرا کر کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر