Latest News

اسد الدین اویسی پر یوپی میں جان لیوا حملہ ہوا، بدمعاشوں نے کی چار راؤنڈ فائرنگ، ایک گرفتار۔

 اسد الدین اویسی پر یوپی میں جان لیوا حملہ ہوا، بدمعاشوں نے کی چار راؤنڈ فائرنگ، ایک گرفتار۔
دہلی: آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے قومی صدر و رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی پر یوپی میں جان لیوا حملہ ہوا ہے، جمعرات کے دوپہر بعد اویسی ایک انتخابی ریلی کے بعد میرٹھ کے کٹھور دہلی کا رہے تھے جہاں نامعلوم چار بدمعاش اویسی پر جان لیوا حملہ کرتے ہوئے چار راؤنڈ فائرنگ کی گئی۔ ملزمان میں سے پولیس نے ایک کو گرفتار کر لیا ہے۔
اسدالدین اویسی اے آئی ایم آئی ایم کے سپریمو کا کہنا ہے کہ چھجرسی ٹول پلازہ کے قریب ان کی گاڑی پر 3-4 گولیاں چلائی گئیں جب وہ میرٹھ کے کیتھور میں الیکشن سے متعلق ایک پروگرام کے بعد دہلی جارہے تھے۔
نامعلوم بدمعاشوں نے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کی کار پر اس وقت پانچ راؤنڈ فائر کیے جب وہ اتر پردیش کے علاقے ڈاسنا سے گزر رہے تھے۔

واقعے کے بعد ہاپوڑ پولیس نے نوئیڈا کے بادل پور گاؤں کے باشندہ سچن کو حراست میں لیا ہے، جبکہ اس کا ساتھی شبھم پولیس کی گرفت سے دور ہے، بتایا جا رہا ہے کہ یہ لوگ اسدالدین اویسی کے بیانوں سے ناراض تھے

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر