Latest News

جنگ کے درمیان روس کی یوکرین کو مشروط مذاکرات کی پیشکش، یوکرین کی اپیل پر بات چیت کے لیئے رضامند ہوئے روسی صدر۔

جنگ کے درمیان روس کی یوکرین کو مشروط مذاکرات کی پیشکش، یوکرین کی اپیل پر بات چیت کے لیئے رضامند ہوئے روسی صدر۔
روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں میں جنگی طیاروں کے حملے، ٹینکوں کی گولا باری کا سلسلہ جاری ہے۔
ہر طرف جنگ کی تباہ کاریاں ہیں اور ایسے میں لاکھوں یوکرینی شہریوں کی طرح وہاں موجود ہزاروں ہندوستانی و دیگر بھی محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
 یوکرین کی بات چیت پر روس نے یوکرین کو مذاکرت کی مشروط پیشکش کی ہے اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ یوکرین کی فوج ہتھیار ڈال دے تو روس مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ یوکرین کے عسکری کردار کو ختم کرنے کیلئے خصوصی فوجی آپریشن کا فیصلہ کیا۔
ادھر غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ پیوٹن یوکرین کو جبر اور نازی اثرات سے آزاد کرنا چاہتے ہیں، یوکرین کے شہری اپنا مستقبل آزادانہ طور پر خود طے کر سکتے ہیں۔روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرینی صدر ولودومیر زیلینسکی کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی۔

روسی صدارتی محل کریملن کے مطابق یوکرینی صدر کے بیان پر روسی صدر پیوٹن مذاکرات کیلئے رضامندہوگئے ہیں جس کے بعد یوکرین کو منسک میں مذاکرات کرنے کی تجویز سےآگاہ کردیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر