یوکرین میں پھنسے بچوںکے والدین نے بھیجا میمورنڈم، حکومت سے محفوظ طریقہ سے اپنے بچوں کی واپسی کامطالبہ۔
یوکرین اور روس کے درمیان چھڑی جنگ میں ملک بھر کے ہزاروں طلبہ وطالبات پھنس گئے اور یہاں ان کے اہل خانہ شدید فکرمندی میں مبتلاءہیں، یوکرین میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے گئے ضلع سہارنپور کے بھی درجنوں طلبہ وطالبات وہاں پھنسے ہوئے ہیں اور یہاں ان کے گھروالے شدید اضطرابی کیفیت سے دوچار ہیں، اس سلسلہ میں آج سہارنپور کے بچوں کے سرپرستوں نے ڈی ایم سہارنپو رکے توسط سے حکومت ہند کو میمورنڈم بھیج کر ان کے بچوں کو محفوظ طریقہ سے گھر واپس لانے کی مانگ کی ہے۔اترپردیش کے سہارنپور کے علاوہ سنبھل، بجنور، غازی آباد، ہاپوڑ سمیت کئی اضلاع ایسے ہیں جہاں کے طلباءیوکرین میں ایم بی بی ایس کررہے ہیں۔
سہارنپور کے بھی یوکرین میں پھنسے ہوئے درجنوں طلبہ وطالبات کے والدین سہارنپور کے ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ سے آج ملاقات کرکے انہیں ایک میمورنڈم سونپااور حکومت ہند سے ان کے بچوں کو محفوظ طریقہ سے واپس لانے کی مانگ کی۔میمورنڈم میں بتایا گیا ہے کہ جب سے یوکرین اور روس کے درمیان جنگ شروع ہوئی ہے وہ شدید پریشانی میں مبتلاءہیں اور اپنے بچوں کے تئیں نہایت فکرمندی کا شکار ہیں، والدین نے بتایاکہ روس کے ذریعہ مسلسل یوکرین میں حملوں سے ان کی نیندیں اڑی ہوئی اور وہ اپنے کو لیکر سخت تشویش اور اضطرابی کیفیت میں مبتلاءہیں۔ میمورنڈم میں مطالبہ کیاگیاہے کہ حکومت اپنی سطح بڑے پیمانے پر کوششیں کرکے فوری طورپر ان کے بچوں کی محفوظ طریقہ سے گھر واپسی کو یقینی بنائے۔ اس دوران ضلع کے درجنوں بچوں کے سرپرست موجودرہے۔
0 Comments