Latest News

شریعت اسلامیہ پر عمل کرنا ہمارا اولین فریضہ سید محمد ریاض ندوی، بارہ سالہ معصوم بچہ کے حفظ قرآن پر دعائیہ مجلس کا انعقاد بستی میں خوشی کا ماحول۔

شریعت اسلامیہ پر عمل کرنا ہمارا اولین فریضہ سید محمد ریاض ندوی، بارہ سالہ معصوم بچہ کے حفظ قرآن پر دعائیہ مجلس کا انعقاد بستی میں خوشی کا ماحول۔
  سہارنپور: صبری پور مظفرآباد میں واقع دینی علوم کی تربیت گاہ اور عصری علوم میں ممتاز ادارہ جامعة الحسنین صبری پور میں بارہ سالہ معصوم طالب علم حافظ محمد سیف اللہ نے صرف دوسال کی قلیل مدت ناظرہ وحفظ قرآن کی تکمیل کرکے اپنے مادر علمی کا نام روشن کیا ہے۔
اس موقع پر دعائیہ مجلس منعقد کی گئی اور دستار بندی ہوئی جس میں جامعہ کے سرپرست مولانا سید عبد الماجد قاسمی نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا اللہ تعالی ہر چیز کا انتخاب فرماتا ہے اس مدرسہ کو چنا پھر اس خاندان سے اس معصوم بچہ کو منتخب فرمایا اور کم عمری میں اس کو حفظ قرآن کی دولت سے نوازا یہ اس کے استاد والدین کی محنتوں ودعاؤں کا ثمرہ ہے مہمان خصو صی کے طور پر تشریف لائے مولانا فتح محمد ندوی نے کہا دینی علوم سے منسلک ہر چیز کا ادب لازمی ہے اور علماء سے محبت ان کی مصاحبت شریعت پر عمل انسان کی دنیوی واخروی زندگی کو کامیاب بناتا ہے یہ اس ادارہ کا بڑا کارنامہ اور یہاں کے ذمہ داران کا خلوص ودیانتداری کا اثر ہے کہ یہ ادارہ قلیل مدت میں ترقیات کی دہلیز پر گامزن ہے اور اکبرین علماء وعوام میں اس کو محبوبیت حاصل ہے جس کااندازہ یہاں تشریف لانے والے اکابرین سے ہوتا ہے اس موقع پر ناظم جامعہ مولانا سید محمد ریاض ندوی نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ خدا عزوجل کا احسان ہے کہ اس ادارہ کے ذریعہ علوم نبویہ کا فیض جاری ہے آج اس بستی میں یہ دن عید کی طرح منایا جا رہا ہے یہ قرآن پاک کا اعزاز اور اس کا ادب ہے دو ہفتہ قبل ایک چودہ سالہ طالب علم محمد ساحل نے حفظ مکمل کیا تھا اور آج پھربابرکت لمحات پھر دیکھنے میں آئے یہ اس معصوم بچہ اور اس کے مشفق استاد قاری محمد اعظم کی محنت کا ثمرہ ہے مہتمم جامعہ مفتی سید محمد فاروق ندوی نے علم کے حصول کے اسباب و ذرائع پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا اپنی اولاد کو کامیاب بنانے کے لیے جہاں وسائل کی ضرورت ہے وہیں ان کے لئے دعاؤں کی سوغات اور ان پر خرچ کرنے میں حرام حلال کی تمیز از حد ضروری ہے تبھی یہ ہماری اولاد صحیح طور پر کامیاب ہوگی اور وہ اشخاص اس جامعہ سے جنم لیں گے جن کا امت بے صبری سے انتظار کر رہی ہے اس موقع پر مفتی رحمت اللہ ندوی مولانا مشہود السلام ندوی ندوة العلماء مولانا طارق شفیق ندوی صدر ملی کونسل مولانا عبدالمنان ندوی راؤ مہتاب راؤ آس محمد حافظ محمد آویز نے ذمہ داران جامعہ کو قلبی مبارکباد پیش کی اور طلباء کو انعام سے بھی نوازا مجلس میں شرکت کرنے والوں میں میزان پر دھان محمد رضوان محمد عمران محمد تصور محمد نفیس جامعہ کے علاوہ اکثر طلبہ و طالبات اور کثیر تعداد میں عوام و خواص نے شرکت کی ناظم جامعہ مولانا سید محمد ریاض ندوی کی دعا پر مجلس اختتام پذیر ہوئی

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر