Latest News

یوگی کا دعویٰ – کوئی لڑکی اپنی مرضی سے حجاب نہیں پہنتی۔ اویسی نے کہا- وزیراعلیٰ کے کپڑوں پر سوال کیوں نہیں؟

یوگی کا دعویٰ – کوئی لڑکی اپنی مرضی سے حجاب نہیں پہنتی۔ اویسی نے کہا- وزیراعلیٰ کے کپڑوں پر سوال کیوں نہیں؟
لکھنؤ : حجاب پہننے پر جاری تنازع کے درمیان یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ کوئی بھی لڑکی اپنی مرضی سے حجاب نہیں پہنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک برا عمل ہے، جسے کچھ لوگ زبردستی خواتین کی آزادی کو کم کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری طرف اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کا کہنا ہے کہ حجاب پر اتنا تنازع ہے، پھر یوگی آدتیہ ناتھ کے کپڑوں پر سوال کیوں نہیں اٹھتا؟ تاہم اپوزیشن کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے یہ مسئلہ انتخابات کے دوران عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کے لیے اٹھایا ہے۔
’انڈیا ٹوڈے‘ نیوز چینل کی اینکر انجنا اوم کشیپ نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے سوال کیا کہ جب ملک میں ہر کسی کو اپنی پسند کے کپڑے پہننے کی آزادی ہے تو انہیں حجاب پہننے سے کیوں روکا جا رہا ہے۔ اس پر سی ایم یوگی نے کہا کہ ’’کوئی لڑکی اپنی مرضی سے حجاب نہیں پہنتی‘‘۔
انہوں نے کہا،’کیا لڑکیوں یا خواتین نے تین طلاق کے عمل کو اپنی مرضی سے قبول کیا؟ ذرا ان بہنوں سے پوچھیں، میں نے لکھنؤ میں طلاق ثلاثہ کی شکار خواتین کی ایک کانفرنس منعقد کی تھی۔ میں نے ان کی آنکھوں میں آنسو دیکھے ہیں۔ اپنے والدین، بھائی بہنوں کے آنسو دیکھے ہیں۔ جب یہ بہنیں اسٹیج پر بول رہی تھیں تو سامنے بیٹھے کسی کی ماں، کسی کا باپ یا کسی کا بھائی آنسو بہا رہا تھا۔ میں نے ان کا درد دیکھا ہے۔‘
دوسری جانب اے بی پی نیوز چینل پر اینکر پنکج جھا سے بات کرتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ ’’اگر کوئی کرسچن کراس پہن کر آتا ہے تو آپ کو کوئی اعتراض نہیں، اگر کوئی کڑا پہن کر آتا ہے تو آپ کو کوئی اعتراض نہیں ہوتا۔ کوئی بندی یا سندور پہنتا ہےتو آپ کو کوئی اعتراض نہیں لیکن اگر لڑکیاں حجاب پہن کر آئیں تو آپ کواعتراض ہوتاہے۔ آپ لڑکیوں کے بال کیوں دیکھنا چاہتے ہیں؟ ایسا ان بالوں میں کیا ہے جسے آپ بالوں میں دیکھنا چاہتےہیں؟ 
اینکر پنکج نے سوال کیا کہ ’وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ ملک غزہ ہند سے نہیں چلے گا، آئین سے چلے گا، اس پر آپ کیا کہیں گے، اویسی نے کہا کہ ان سے پوچھیں کہ غزوہ ہند کا مطلب کیا ہے؟ ? انہوںنے پوچھاکہ سی ایم یوگی جو لباس پہنتے ہیں ان پر سوال کیوں نہیں اٹھائے جاتے؟

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر