اسکول کے لیے تیار ہوکر نکلے معصوم بھائی بہن سلیم اور مہا، گھر پہنچیں لاشیں، پورے علاقہ میں مچا کہرام۔
مظفر نگر: مظفر نگر میں جمعرات کی صبح ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ یہاں دو اسکول بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں حقیقی بہن بھائی جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوئے۔ ان میں 10 بچے اور ڈرائیور، کنڈکٹر ہیں۔ 6 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ان میں سے 4 بچوں کو میرٹھ ریفر کر دیا گیا ہے۔ حادثہ شہر کوتوالی کے بڈھانہ موڑ کے قریب پیش آیا۔
جن دو اسکول بسوں میں تصادم ہوا، ان میں سے ایک بس جی ڈی گوئنکا پبلک اسکول کی تھی، جب کہ دوسری بس رابندر ناتھ اسکول کی تھی۔ دونوں بسیں گھر سے بچوں کو لے کر اسکول جارہی تھیں۔
واقعہ کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا۔ پڑوسی دوڑتے ہوئے آئے۔ انہوں نے بس میں پھنسے زخمی بچوں کو نکالنے کی کوشش کی۔ ایک بس اتنی کھچا کھچ بھری ہوئی تھی کہ اس میں پھنسے بچوں کو نکالنا بہت مشکل تھا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ دونوں بسوں کے زخمی بچوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ 4 زخمیوں کو ہائر سنٹر میرٹھ ریفر کر دیا گیا ہے۔ وہیں 10 زخمی مظفر نگر کے ایون اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
حقیقی بھائی بہن سلیم (12) اور مہا (8) جو جی ڈی گوینکا پبلک اسکول میں پڑھ رہے تھے، اس حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ ساتھ ہی جی ڈی گوینکا اکشت ملک، دکشت ملک، توسک کے طالب علم زیر علاج ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ابھیشیک یادو ایون اسپتال پہنچے۔
0 Comments