کسان تحریک میں لال پر تشدّد کے دوران سرخیوں میں آئے پنجابی اداکار دیپ سدھو سڑک حادثہ میں ہلاک۔
نئی دہلی: پنجابی اداکار دیپ سدھو، جسے یوم جمہوریہ 2021 کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران لال قلعہ پر تشدد کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا آج دہلی کی سرحد کے قریب سڑک حادثے میں ہلاک ہو گئے ۔ یہ حادثہ اس مقام پر پیش آیا جہاں کسانوں نے تین زرعی قوانین کے خلاف ایک سال تک احتجاج کیا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ دیپ سدھو امریکہ سے آنے والے اپنے ایک دوست کے ساتھ کار میں سفر کر رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ان کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہریانہ کے سونی پت بھیج دیا گیا۔
0 Comments