Latest News

قومی کونسل براٸے فروغ اردوزبان کے تعاون سےگولڈن پیکاک فاؤنڈیشن کے زیراہتمام "اردو کا فروغ اورانٹرنیٹ" کےعنوان پر سیمینار منعقد۔

قومی کونسل براٸے فروغ اردوزبان کے تعاون سے
گولڈن پیکاک فاؤنڈیشن کے زیراہتمام "اردو کا فروغ اورانٹرنیٹ" کےعنوان پر سیمینار منعقد۔
مظفرنگر:  آج ”قومی کونسل براٸے فروغ اردوزبان“ نئی دہلی کے تعاون سے گولڈن پیکاک فاؤنڈیشن مظفر نگرکے زیراہتمام تعمیرملت سیمینارہال مملاناروڈمظفرنگر میں ”اردو کا فروغ اور انٹرنیٹ“ کے عنوان پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔
اس موقع پر راجیش کمارضلع پروگرام آفیسرنےمہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فیض عام ڈگری کالج کے پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ اردو زبان نے اب وہ مقام حاصل کرلیاہے کہ آج خود کو کمپیوٹر کی زبان بنا لیا ہے جس کی وجہ سے اب آپ کوانٹرنیٹ اور کمپیوٹر کے استعمال کے لیے کسی دوسری زبان کی ضرورت نہیں۔ 
مولانا آصف ندوی نے ڈیجیٹل اردو پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں اردو میں ڈیجیٹل لائبریری موجود ہے اور انٹرنیٹ پر کئی اہم ادبی ثقافتی اور تعلیمی ویب سائٹس موجود ہیں، اس کے علاوہ آج اردوصحافت کوانٹرنیٹ کے استعمال نے بہت زیادہ بلندیوں پرپہنچادیا ہے۔اس موقع پر اتر پردیش اردو اکادمی کے ایوارڈ یافتہ جناب ایاز احمد طالب نے اردو ٹیکنالوجی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تک سائبر اسپیس کے استعمال کا تعلق ہے تویہاں وساٸل بے شمارہیں آڈیو ویڈیو اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے ہم ہر مشکل پر قابو پا سکتے ہیں۔ سیمینار میں اترپردیش اردو اکادمی کی جانب سے ایوارڈ یافتہ اور اردو رسالہ تنویر ادب کے مدیر جناب تنویر گوہر نے اردو انٹرنیٹ کے بارے میں کہا کہ انٹرنیٹ تحقیق اور موادکی فراہمی میں ایک بہتر ذریعہ ہے، اردو کو روزی روٹی سے جوڑنے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر تنویر گوہر نے کہا کہ گوگل ایک ایسا ٹول ہے جس نے ہر زبان کے استعمال کا پلیٹ فارم بنایا ہے، اس کے ذریعے اردو زبان میں ای میل اور آپس میں گفتگوکرنےکی سہولت میسر ہے، قاری شاہد حسینی بیوروچیف روزنامہ اخبار مشرق نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اردو زبان اوراردوادب نے بھی انٹرنیٹ پر اپنی جگہ بنا لی ہے، انٹرنیٹ انسانی زندگی کے ہر شعبے کے لیے واقعی موزوں ہے اور فواٸد کی ایک طویل فہرست ہے اور انہوں نے کہا کہ قومی کونسل برائے فروغ اردونٸی دلی کی جانب سے اردو کی ترقی کے لیے سیمیناروں کاانعقاداپنے آپ میں ایک اہم کارنامہ ہے جوقابل ستاٸش ہے تعمیر ملت کے منیجر جناب مستجاب خان نےسیمینار میں صدارت کے فراٸض انجام دٸے سیمینار کی نظامت جناب ماسٹر الطاف مشعل نے کی سیمینارمیں عبدالحق سحر، راجیش کمار و مستجاب خان نے صدارتی خطاب پیش کیا۔ آخرمیں ٹرسٹ کے صدر وسیم احمد نے سیمینار میں آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

سمیر چودھری
DT Network 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر