Latest News

مفتی محمد تقی عثمانی کے بھتیجے اور دارالعلوم کراچی کے شیخ الحدیث مفتی محمود اشرف عثمانی کا انتقال، عالم اسلام کی فضا مغموم۔

مفتی محمد تقی عثمانی کے بھتیجے اور دارالعلوم کراچی کے شیخ الحدیث مفتی محمود اشرف عثمانی کا انتقال، عالم اسلام کی فضا مغموم۔
کراچی:  مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی محمد شفیع رح کے پوتے اور حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی کے بھتیجے و جامعہ دارالعلوم کراچی کے شیخ الحدیث مولانا مفتی محمود اشرف عثمانی طویل علالت کے باعث اتوار کی شام تقریبا 71 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعونَ۔ ان کے انتقال کی خبر سے عالم اسلام کا ماحول غمگین ہوگیا۔ 
مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی اور مفتی محمد تقی عثمانی کے بھتیجے مفتی محمود اشرف عثمانی دارالعلوم کراچی کے دارالافتاء کے سربراہ تھے، ان کی نمازِ جنازہ آج رات ساڑھے 11 بجے ادا کی جائے گی۔
مفتی تقی عثمانی نے بھتیجے کے انتقال پر اپنے پیغام میں کہا "دارالعلوم كے شیخ الحديث اور مفتی اور میرے محبوب بھتیجے اور دینی وعلمی کتابوں کے مصنف مولانا محمود اشرف عثمانی کی وفات پر کیا کہوں "اناللہ واناالیہ راجعون" کے سوا کچھ سمجھ میں نہیں آرہا، آج ہی رات ساڑھے گیارہ بجے نماز جنازہ پڑھ کر کس دل سے انہیں قبر میں پہنچاؤں گا؟ اللہ تعالی ہمت دیدے۔"

مفتی محمود اشرف عثمانی
مفتی محمود اشرف عثمانی جامعہ دارالعلوم کراچی کے مفتی اور دورہ حدیث و تخصص فی الافتاء کے استاد اور معتدد کتابوں کے مصنف تھے۔ مرحوم 8 شعبان 1370ھ بمطابق 14 مئی 1951ء  کو پاکستان کے شہرلاہور میں پیدا ہوئے۔مفتی محمود اشرف عثمانی کےوالد کا نام مولانا “محمد ذ کی کیفی"  تھا جو کہ مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی محمد شفیع عثمانی کے سب سےبڑے بیٹے تھے۔ 

 DT Network 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر