عمران مسعود کی سی ایم یوگی سے ہاتھ جوڑ کر اعظم خان کی رہائی کی اپیل۔
سہارنپور: سماج وادی پارٹی کے رہنما عمران مسعود نے پیر کو یوگی آدتیہ ناتھ پر زور دیا کہ وہ اعظم خاں کو جیل سے رہا کریں۔ مسعود کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سی ایم یوگی نے اعظم کو لے کر اکھلیش یادو کو نشانہ بنایا ہے۔
پیر کو اے این آئی سے بات چیت میں سی ایم یوگی نے کہا تھا کہ اکھلیش خود نہیں چاہتے کہ اعظم خاں جیل سے باہر آئیں۔ اعظم کے جیل سے باہر آنے پر اکھلیش کی کرسی خطرے میں پڑ جائے گی۔
عمران مسعود نے کہا کہ میں ہاتھ جوڑ کر وزیر اعلیٰ سے اعظم خاں کو جیل سے رہا کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ ہم ان کے شکر گزار ہوں گے۔ مسعود نے کہا کہ اعظم خاں پر ڈکیتی کا الزام لگا کر جیل میں رکھنا انتہائی شرم ناک ہے۔ سیاسی نقطۂ نظر سے یہ ایک توہین آمیز مذاق ہے۔
سی ایم یوگی کے 80 اور 20 فی صد بیان پر عمران مسعود نے کہا کہ انھوں نے بالکل ٹھیک کہا ہے۔ اس وقت 80 فیصد لوگ سماج وادی پارٹی کے ساتھ ہیں اور صرف 20 فیصد لوگ ان کے ساتھ ہیں۔
یاد رہے اعظم خاں فروری 2020 سے سیتا پور جیل میں بند ہیں۔ ان کے خلاف گزشتہ سالوں میں کئی مقدمات درج کیے گئے تھے۔ اس وقت اعظم خاں کو عدالتوں سے بھی کوئی راحت نہیں مل رہی ہے۔ اعظم خاں نے انتخابی مہم چلانے کے لیے سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت کی درخواست کی تھی جو انھیں نہیں مل سکی۔
0 Comments