حفظ قرآن کریم سب سے بڑی اور عظیم ڈگری ہے، وژن انٹرنیشنل اسکول سہرسہ میں طالب علم کے تکمیل حفظ قرآن کے موقع پر دعائیہ تقریب کا اہتمام۔
سہرسہ، بہار (پریس ریلیز) دنیا میں قرآن مجید واحد مقدس کتاب الہی ہے جس کو گزشتہ چودہ سوسال سے ہر عمر اور ہر رنگ و نسل کے مسلمان چاہے کسی بہی ملک کا شہری ہو حفظ کرتے ہیں اسی وجہ سے قرآن پاک آج تک درست طریقہ سے نسل در نسل منتقل ہوتا چلا آیا ہے اگر دنیا کی تمام کتابیں ختم ہوجائیں تو قرآن وہ واحد کتاب ہے جس کو بیک وقت تمام دنیا کے ہر علاقہ میں فوری طور پر دوبارہ اصل حالت میں لکھا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار وژن انٹرنیشنل اسکول سہرسہ کے بانی و منیجنگ ڈائریکٹر شاہنواز بدر قاسمی نے اسکول کے ایک طالب علم محمد افضل حسین ابن ارشاد عالم (کجرٹولی،چکمکہ) کے حفظ قرآن مکمل ہونے پر منعقدہ دعائیہ تقریب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ قرآن مجید ہمارے لئے مکمل نظام حیات ہے اور ایک دستوری کتاب ہے جس نے بہی اس کتاب کو حفظ یاد کرلیا وہ میرے نزدیک دنیا میں سب سے بڑی ڈگری ىافتہ ہیں انہوں نے کہاکہ قرآنی تعلیمات کو عام کرنا ہماری بنیادی ترجیحات میں شامل ہیں اسی لئے سن 2018 میں وژن انٹرنیشنل اسکول نے تعلیمی تفریق کا خاتمہ کرتے ہوئے ایک ساتھ عصری و دینی تعلیم کا نظام اپنے علاقہ میں شروع کیا اور الحمدللہ اب تک اس اسکول سے کئی حفاظ تیار ہوچکے ہیں جو میرے لیے قابل فخر اور سعادت کی بات ہے-
شاہنواز بدر نے اس موقع پر حافظ قرآن بچوں کیلئے وژن انٹرنیشنل اسکول میں ایک نئے کورس کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ جو حافظ قرآن اب میٹرک کرنا چاہتے ہیں ان کیلئے اس اسکول میں حفظ+میٹرک کے نام سے ایک خصوصی کورس شروع کیا گیا ہے تاکہ ہمارے حافظ قرآن بچے اعلی تعلیم سے محروم نہ رہیں اور ہر میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرے۔
سیٹن آباد جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا نہال احمد نے کہاکہ قرآن مجید واحد ایسی کتاب ہے جو اپنی اصل نازل شدہ حالت میں اس وقت دستیاب ہیں اور ہمیشہ دستیاب رہے گی کیونکہ اللہ تعالی نے اس کتاب کی حفاظت کی ذمہ داری اٹھا رکہی ہے۔
اس پرمسرت موقع پر فن تجوید و قرأت میں مہارت رکھنے والے علاقہ دو مشہور قاری عیسی صاحب استاذ ثوربازار مدرسہ اور قاری برکت اللہ رحمانی امام جامع مسجد مبارکپور سمری بختیار پور نے مسحورکن تلاوت قرآن سے سامعین کو محظوظ کیا۔
اس موقع پر جامع مسجد چکمکہ کے امام مولانا عادل حسین ندوی، دیگھیا جامع مسجد کے امام مولانا عبدالوہاب قاسمی، قاری محمد شمیم نعمانی، ماسٹر ارشاد عالم، سیٹن آباد کے وارڈ رکن مرغوب عالم، ماسٹر بدرالدین، ماسٹر اویس، حافظ جمیل رحمانی، محمد معین الدین، افضل عالم، منت اللہ، تبریز قمر، محمد کیف وغیرہ خصوصی طور پر موجود رہے۔ آخر میں اسکول کے ڈائریکٹر نعیم صدیقی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا-
0 Comments