Latest News

کیرانہ نقلی مکانی کا پرپیگنڈہ پھیلانے والے اترپردیش سے باہر ہونگے، شاملی میں اکھلیش یادو اور جینت چودھری کی مشترکہ پریس کانفرنس،اقراکے ساتھ مانگے ناہید کے لئے ووٹ۔

کیرانہ نقلی مکانی کا پرپیگنڈہ پھیلانے والے اترپردیش سے باہر ہونگے، شاملی میں اکھلیش یادو اور جینت چودھری کی مشترکہ پریس کانفرنس،اقراکے ساتھ مانگے ناہید کے لئے ووٹ۔
شاملی: (سمیر چودھری)
سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے بدھ کو راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے سربراہ جینت چودھری کے ساتھ شاملی کا انتخابی دورہ اور لوگوں سے ان کی اتحاد کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ گناّ جیتے گا جناح ہارے گا،انہوں نے کہاکہ تمام طبقات آج اتحاد کے ساتھ ہیں اور دھرم کے نام پر نفرت پھیلانے والے اور عوام کو تقسیم کرنے والے اقتدار سے باہر ہونگے۔

کیرانہ جو اس وقت بی جے پی اور سماجوادی پارٹی کے لئے ناک کی لڑائی بن چکاہے، یہاں اکھلیش یادو نے جیل میں بند اپنے امیدوار کے لئے ووٹ مانگے۔اس دوران ناہید حسن کی بہن اقرا حسن نے بھی اکھلیش یادو اور جینت چودھری کے ساتھ اپنے بھائی کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ 
کیرانہ کو ایس پی اور بی جے پی نے ناک کا مسئلہ بنا دیا ہے اور دونوں پارٹیاں یہاں سے کسی بھی قیمت پر جیتنا چاہتی ہیں۔بھارتیہ جنتا پارٹی گینگسٹر ایکٹ میں جیل میں بند رکن اسمبلی ناہید حسن کو ٹکٹ دینے اور 2017 سے پہلے یہاں سے مبینہ نقلی مکانی کے مسئلہ کو گرم کررہی ہے وہیں اس سے قبل یہاں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے خود یوپی انتخابات کے لیے اپنی مہم کیرانہ سے ہی شروع کی تھی۔
آج شاملی میں پریس کانفرنس کے دوران بی جے پی پر منفی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اکھلیش یادو نے بدھ کو کہا کہ جو لوگ کیرانہ سے نقلی مکانی کرنے کی بات کر رہے ہیں انہیں اسمبلی انتخابات کے بعد اتر پردیش چھوڑنا پڑے گا۔ شاملی میں اپنے اتحادی پارٹنر جینت چودھری کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یادو نے اتر پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی منفی سیاست کر رہی ہے۔ ایس پی آر ایل ڈی اتحاد بھائی چارے کے حق میں ہے۔ جو لوگ کیرانہ نقلی کی بات کر رہے ہیں، انہیں انتخابات کے بعد اتر پردیش سے بھاگنا پڑے گا۔انہوں نے بجٹ کو لیکر بی جے پی حکومت پر جم کا نشانہ بنایااور اس بجٹ کو عوام مخالف اور کارپوریٹ گھرانوں کو فائدہ پہنچانے والابتایا۔ اکھلیش یادو نے جاٹ ووٹوں کو متحد کرنے کے لئے چودھری چرن سنگھ کی جم کر تعریف اور کہاکہ یہ الیکشن بھائی چارے بمقابلہ بی جے پی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج چاروں طرف بی جے پی کے امیدواروں اور لیڈروں کی زبردست مخالفت ہورہی ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر تین سو یونٹ مفت بجلی کے اعلان کے ساتھ کسانوں کو مفت بجلی دینے سمیت پرانی پینشن بحالی جیسے وعدے کئے۔اکھلیش یادو نے کہاکہ ہمارے لیڈوں پر لگائے تمام فرضی مقدمات کو ختم کیا جائیگا، وزیر اعلیٰ پر درجنوں مقدمے قائم تھے،بی جے پی بھی ان کو وزیر اعلیٰ بناکر پچھتا رہی ہے۔
اس دوران جنیت چودھری نے بھی بی جے پی حکومت پر جم کر نشانہ سادھا اور کہاکہ اب یوپی کے عوام نے بی جے پی کو اقتدار سے باہر کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے منفی پروپیگنڈہ کے خلاف یہ الیکشن تاریخی ثابت ہونے والا اور بھائی چارے کی جیت ہوگی جبکہ نفرت کی ہار ہوگی۔ بعد ازیں انہوں نے اترپردیش کے دیگر علاقوں میں انہوں نے انتخابی مہم چلائی۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر