مشہور کامیڈین شکیل صدیقی کی کار چوری۔
کراچی کراچی پاکستان کے کے معروف کامیڈین شکیل صدیقی کی کار ان کے کراچی میں واقع گھر کے سامنے سے چوری ہوگئی۔
اداکار شکیل صدیقی کا کہنا ہےکہ ان کی گاڑی نارتھ کراچی سیکٹر 11 اے میں گھر کے باہر سے چوری ہوئی ہے۔
شکیل صدیقی کے مطابق گاڑی چوری کی واردات ہفتہ کی شام ساڑھے 5 بجے کے قریب ہوئی، جس کی اطلاع پولیس کو کردی ہے۔
واضح رہے کہ شکیل صدیقی پاکستان کے ساتھ ہندوستان میں بھی بہت مقبول کامیڈین کی حیثیت سے اپنی شناخت رکھتے ہیں، دنیا بھر میں شکیل صدیقی کی کامیڈی کو پسند کیا جاتا ہے اور اپنی منفرد کامیڈی اور حاضر جوابی کے سبب شکیل صدیقی کے دنیا بھر میں لاکھوں فین ہیں۔
0 Comments