Latest News

ڈمپل یادو کے بیان پر سی ایم یوگی کا حوابی حملہ، کہا:مولویوں کے دربار میں ناک رگڑنے والےبھگوا کی قیمت نہیں سمجھ پائیں گے۔

ڈمپل یادو کے بیان پر سی ایم یوگی کا حوابی حملہ، کہا:مولویوں کے دربار میں ناک رگڑنے والےبھگوا کی قیمت نہیں سمجھ پائیں گے۔
لکھنؤ: جیسے جیسے اتر پردیش اسمبلی انتخابات اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہے ہیں، لیڈروں کی بیان بازی بھی تیز ہونے لگی ہے۔ اب وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سابق ایم پی اور اکھلیش یادو کی اہلیہ ڈمپل یادو کے بیان پر جوابی حملہ کیا ہے اور کہا ہے کہ جو لوگ مولویوں کے دربار میں ناک رگڑتے ہیں وہبھگواکی اہمیت نہیں جانتے ہیں۔
غور طلب ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی اہلیہ ڈمپل یادو نے ایک انتخابی ریلی کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے لباس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے لباس پر کہا تھا کہ لوہے میںزنگ لگنے کے بعد جو رنگ آتا ہے ویسا ہی وزیر اعلیٰ کے کپڑوں کا رنگ ہوتاہے ۔


 
اے بی پی نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ڈمپل یادو کے بیان پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ ’بھگوا ،بھارت کے سناتن دھرم کی روایت اور توانی کی علامت ہے۔ بھارت کے روحانی شعور کی علامت ہے ۔ اگر انہیں اس کے بارے میں جانکاری ہوتی تو شاید بھارت کی سنت روایت کے تئیں احترام کاجذبہ پیدا ہوتا۔‘

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ’’مولویوں کے دربار میں ناک رگڑنے والے لوگ ‘‘ اس کی قیمت نہیں سمجھ پائیں گے۔ اس پر ثقافت اور صحبت کااثر پڑتا ہے ۔‘ جیہ بچن پر حملہ بولتے ہوئے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاکہ ’ ان کےلئے اپنا ایک ہی پریوار ہے اس لئے وہ ناکام ہوئے ہیں۔ میرے لئے 25 کروڑ کی آبادی ہی میرا پریوار ہے ، اس لئے پریوار وادی اور نسل پرست لوگوں سے کوئی امید کرنا ہی نہیں چاہئے ۔ ریاست کےعوام انہیں ’ناامید‘ مانتےہیں۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر