Latest News

یوکرین سے واپس لوٹے بہن سمیت دیوبند کے چار طالبعلم، بیان کی اپنی درد بھری کہانی، ساتھیوں کے لئے فکر مند، گھر والوں نے کی حکومت کی تعریف۔

یوکرین سے واپس لوٹے بہن سمیت دیوبند کے چار طالبعلم، بیان کی اپنی درد بھری کہانی، ساتھیوں کے لئے فکر مند، گھر والوں نے کی حکومت کی تعریف۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
روس کے ساتھ جنگ زدہ یوکرین میں پھنسے دیوبند کے بھائی بہنوں سمیت چار بچے اتوار کی رات بحفاظت اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔ بچوں کی واپسی پر اہل خانہ اور ان کے دوستوں میں خوشی کا ماحول ہے۔
شہر کے محلہ لہسواڑہ کے رہائشی ابوبکر، محلہ ملتانیاں کے باشندہ بھائی بہن محمد طالب اور صدف، گاوں پھلاس کے باشندہ اجمل یوکرین کی ازہرود نیشنل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کے پہلے سال کے طالب علم ہیں۔ اتوار کی رات چاروں طالب علم دہلی کے راستے اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔ چاروں ایک ہی یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔

 طلباء نے بتایا کہ انہیں یونیورسٹی سے ہنگری کی سرحد پر ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ جہاں سے انہیں حکومت ہند کی پرواز کے ذریعے دہلی لایا گیا اور ہندوستان پہنچنے پر ان کا استقبال کیا گیا۔ سبھی دہلی سے کار کے ذریعے اپنے اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔ طلباء کا کہنا تھا کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے وہ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں رہ رہے تھے۔ طالب علم ابوبکر کے مطابق اجیرود شہر ہنگری کی سرحد سے متصل ہے۔ سرحد تک پہنچنے کے لیے اسے یونیورسٹی نے بس کے ذریعے 10 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے لیے بھیجا تھا۔ ان کے وہاں قیام کے دوران ازہورد شہر میں کہیں بھی بمباری نہیں ہوئی۔ محممدطالب، صدف، ابوبکر اور اجمل نے بتایا کہ یوکرین پر روس کے حملے کے دوران وہ خوفزدہ تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ حملے 250 سے 900 کلومیٹر دور کیف اور ایوانو اور کھارکیو میں ہو رہے ہیں لیکن جنگ کی صورتحال سن کر وہ خوفزدہ ہو گئے۔
انہوں نے جنگ زدہ علاقے میں پھنسے اپنے ساتھیوں کے لیے گہری تشویش کا اظہار کیا۔ تاہم ان کے اہل خانہ اپنے بچوں کو بحفاظت ان کے گھروں تک پہنچانے کے لیے حکومت ہند کی طرف سے چلائی جا رہی مہم کی تعریف کی، ساتھ ہی حکومت سے اپیل کی ہے کہ جس طرح ان کے بچے واپس آئے ہیں اسی طرح باقی تمام بچے بھی جلد بحفاظت واپس آئیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر