Latest News

جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے اعلان کردہ پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم کا چیک با ہمت طالبہ مسکان کو سونپا گیا۔

جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے اعلان کردہ پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم کا چیک با ہمت طالبہ مسکان کو سونپا گیا۔
نئی دہلی:  کرناٹک میں حجاب معاملے میں بھگو ادھار یوں کے درمیان اللہ اکبر کا نعرہ لگانے والی بہادر بیٹی مسکان کی اس ہمت کے لئے جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید محمود مدنی نے انہیں پانچ لاکھ روپے کا کا انعام کا اعلان کیا ہے، جس کا چیک بدھ کے روز جمعیت علماء کرناٹک کے عہدے داران نے مسکان کے والد حسین خان کو اُنکے گھر جا کر سونپااور بیٹی کی حوصلہ افزائی کی۔
 
مولانا سیدمحمود اسعد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند کے حکم پر ایک مؤقر وفد مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی صدر جمعیۃ علماء کر نا ٹک کی سر پرستی میں ضلع منڈ یا پہنچا، جس میں مولانامفتی شمس الدین بجلی قاسمی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کرناٹک، تفہیم اللہ معروف رکن جمعیۃ علماء کرنا ٹک، رضوان بدر رکن جمعیۃ علماء کر نا ٹک، ساجد اختر رکن جمعیۃ علماء کرناٹک شریک رہے اور منڈ یا سے مفتی رضوان صدر جمعیۃ علماء منڈ یا، مولانا ذبیح اللہ جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء منڈیا اور اراکین جمعیۃ علماء منڈ یا بھی اس موقع پر موجو در ہے۔

حضرت مولانا سیدمحمود اسعد مدنی صدر جمعیت علماء ہند کے اعلان کردہ پانچ لاکھ کی رقم آج بروز بدھ کو بذریعہ ڈی ڈی، بی کوم سیکنڈ ائیر کی طالبہ بی بی مسکان خان بنت حسین خان کو دے دی گئی. 
اس انعام پر بی بی مسکان نے مولانا سیدمحمود اسعد مدنی کا شکریہ ادا کیا اور حسین خان نے آئے ہوئے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور بے انتہا خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وفد نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بی بی مسکان خان اسی طرح نڈر ہو کر اپنے ایمانی جذبہ اور اپنے دین کی حفاظت کے ساتھ اپنی تعلیم مکمل کرے گی اور ملک ملت کا نام روشن کرے گی انشاءاللہ ۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر