Latest News

یوگی کی دوسری بار یوپی کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف برداری، 2 نائب وزیراعلیٰ کے ساتھ 52 وزیروں نے لیا حلف۔

یوگی کی دوسری بار یوپی کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف برداری، 2 نائب وزیراعلیٰ کے ساتھ 52 وزیروں نے لیا حلف۔
لکھنو :  اترپردیش کے گورنر آنندی بین پٹیل نے یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو ملک کے کثیر آبادی والے صوبہ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے دوسربارہ حلف لیا ہے ان کے ساتھ گورنر نے برجیش پاٹھک اور کیشو پرساد موریہ کو نائب وزیر اعلیٰ کا حلف دلایا۔
ریاستی راجدھانی کے اکانا اسٹیڈیم میں منعقد ہوئے حلف برداری تقریب میں ریاست کی گورنر آنندی بین پٹیل نے16 کابینی وزراء،14مملکت وزراءبرائے آزادانہ چارج،اور 20وزراء کومملکت وزیرکے حیثیت سےحلف دلایا۔تقریب میں وزیر اعظم مودی، بی جے پی صدر جے پی نڈا، وزیر داخلہ امت شاہ سمیت متعدد مرکزی وزراء، بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں کے وزرئے اعلیٰ سمیت متعدد معروف سیاسی و سماج شخصیات و بی جے پی کارکنان موجود رہے۔
یوگی کابینہ میں کابینی وزیر کی حیثیت سےحلف لینے والوں میں سریش کمار کھنہ، سوریہ پرتاپ شاہی،سوتنتر دیو سنگھ، بی بی رانی موریہ، لکشمی نارائن چودھری، جیویر سنگھ، دھرم پال سنگھ، نندگوپال گپتا نندی، بھوپیندر چودھری، انل راج بھر، جتن پرساد، راکیش سچان، اروند کمار شرما، یوگیندر اپادھیائے، آشیش پٹیل،سنجے نشاد کے نام شامل ہیں۔وہیں مملکت وزیر (آزادانہ چارج )کی حیثیت سے حلف لینے والو ں میں نتن اگروال،کپل دیواگروال، روندر جیسوال، سندیپ سنگھ، گلاب دیوی، گریش چندر یادو، دھرمویر پرجاپتی، اسیم ارون، جے پی ایس راٹھور، دیا شنکر سنگھ، نریندر کشیپ، دنیش پرتاپ سنگھ،ارون کمار سکسینا، دیا شنکر مشر’دیالو‘ کے نام شامل ہیں۔جبکہ مملکت وزراء میں مینکیشور سنگھ، دنیش کھٹک،سنجے گوڑ، بلدیو سنگھ اولکھ،اجیت پال، جسونت سینی، رام کیشو نشاد،منوہر لال منو کوری،سنجے گنگوار، برجیش سنگھ، کے پی ملک، سریش راہی، سومیندر تومر، انوپ پردھام والمیکی،پرتبھا شکلا، راکیش راٹھور گرو، رجنی تیواری،ستیش شرما، دانش آزاد انصاری، وجے لکشمی گوتم نے حلف لیا ہے۔
دلچسپ بات ہے کہ ستیش مہانا، رما پتی شاستری،جے پرتاپ سنگھ، شری کانت شرما، سدھارتھ ناتھ سنگھ، آشوتوش ٹنڈن، ڈاکٹر نریندر سنگھ، رام نریش اگنی ہوتری،سریش رانا، ڈاکٹر نیل کنٹھ تیواری،اشوک کٹاریا، شری رام چوہان ایسے نام ہیں جو سابقہ حکومت میں وزیر تھے لیکن اس بات انہیں یوگی کابینہ میں جگہ نہیں ملی ہے۔جبکہ گلاب دیوی اور سندیپ سنگھ کو کو مملکت وزیر سے مملکت وزیر( آزدانہ چارج) کے عہدے پر پرموشن دیا گیا ہے ۔سندیپ سنگھ کلیان سنگھ کے پوتے ہیں۔

DT Network 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر