Latest News

یوگی کابینہ سے محسن رضافارغ، دانش آزاد ’مسلم چہرہ‘ منتخب۔

یوگی کابینہ سے محسن رضافارغ، دانش آزاد ’مسلم چہرہ‘ منتخب۔
لکھنؤ : جمعہ کو لکھنؤ کے اِکانا اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں یوگی آدتیہ ناتھ نے دوسری بار ریاست کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ یوگی حکومت کی دوسری میعاد میں جہاں پہلی کابینہ کے ناموں میں کئی ناموں کی بحث ہو رہی تھی۔
دریں اثنا سب کی نظریں نام نہاد مسلم لیڈروں کے چہرے پربھی تھیں۔ تاہم اس اس بار محسن رضا کوکابینہ سے فارغ کر دیا گیا ہے، ان کی جگہ دانش آزادکو یوگی کابینہ میں مسلم چہرہ بنایاگیا ہے ۔ بلیا ضلع کی بانس ڈیہہ اسمبلی میں واقع اپایل نامی گاؤں کے رہنے والے 34 سالہ دانش آزاد یوپی میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی جنرل سکریٹری ہیں۔ دانش آزاد یوپی حکومت کی اردو زبان کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔
دانش آزاد انصاری جنہوں نے لکھنؤ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی تھی، اپنی طالب علمی کے ایام سے ہی بی جے پی کی طلبہ ونگ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (ABVP) میں شامل ہو گئے تھے۔ یوگی حکومت کے پہلے دور میں قانون ساز کونسل کے رکن محسن رضا واحد مسلم چہرہ تھے، جنہیں کابینہ میں جگہ دی گئی تھی۔ وہ یوگی آدتیہ ناتھ کی وزارت میں اقلیتی بہبود مسلم وقف اور حج کے وزیر مملکت تھے۔گزشتہ 5 سالوں میں محسن رضا نے بطور وزیر مملکت میڈیا کے سامنے بی جے پی حکومت کا موقف پیش کیا۔ ان کے پاس واحد مسلمان چہرے کی حیثیت سے ذمہ داریاں تھیں، لیکن اس بار یوگی حکومت نے محسن رضا پر بھروسہ نہیں کیا،بلکہ محسن رضا کے بجائے دانش آزاد کومسلم چہرہ کی صورت میں کابینہ میں جگہ دی گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر