Latest News

دہلی فسادات معاملے میں کانگریس کی سابق کونسلر عشرت جہاں کو ملی ضمانت، عمر خالد کی ضمانت پر 21 کو فیصلہ۔

دہلی فسادات معاملے میں کانگریس کی سابق کونسلر عشرت جہاں کو ملی ضمانت، عمر خالد کی ضمانت پر 21 کو فیصلہ۔
نئی دہلی :دہلی فساد کی بڑی سازش کے معاملے میں کورٹ نے کانگریس کی سابق کونسلر عشرت جہاں کو ضمانت دی ہے ۔ دہلی کی ایک عدالت نے پیر کو کانگریس کی سابق کونسلر عشرت جہاں کے خلاف درج ایف آئی آر 59/2020میں ضمانت عرضی منظور کرلی ہے ، جس میں دہلی میں ایک بڑی سازش کا الزام لگایا گیا تھا۔
عشرت جہاں کی جانب سے وکیل نے کورٹ میں کہا تھا کہ دہلی فسادات کی بڑی سازشوں میں ان کے ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔  
دلی کے دنگوں کے معاملے میں جیل میں بند عمرخالد کی ضمانت پر 21 مارچ کو عدالت اپنا فیصلہ سنائے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر