Latest News

پاکستان کے پشاور میں نماز جمعہ کے دوران جامع مسجد میں خود کش دھماکہ، 30 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی۔

پاکستان کے پشاور میں نماز جمعہ کے دوران جامع مسجد میں خود کش دھماکہ، 30 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی۔
پشاور: پشاور کے قصہ خوانی کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا قصہ خوانی میں کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں ہوا جس میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔میڈیا پورٹوں کے مطابق پاکستانی صوبے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے قصہ خوانی بازار میں واقع شیعہ مسلمانوں کی کوچہ رسالدار جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دہشت گردانہ کارروائی سر انجام دی گئی۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ جب یہ حملہ کیا گیا تو اس وقت مسجد میں تقریبا ڈیڑھ سو افراد موجود تھے۔ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجرمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
جیو نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ دھماکے میں شہید ہونے والوں کی لاشیں لیڈی ریڈنگ اسپتال لائی گئی ہیں جب کہ زخمیوں کوبھی اسپتال میں طبی امداد دی جاری ہے۔ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال نے دھماکے میںٰ 30 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ قصہ خوانی بازار کی مسجد میں ہونے والا دھماکہ خود کش تھا، سکیورٹی ہائی الرٹ تھی اور سکیورٹی کے لیے مسجد کے گیٹ پر دو کانسٹیبل تعینات تھے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خودکش تھا اور حملہ آور پہلے پولیس اہلکار کے پاس آیا، پھر دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، دھماکے میں ایک اہلکار شہید ہوا اور دوسرا زخمی ہے۔
ہارون الرشید کا بتانا تھا کہ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے اور ریسکیو آپریشن جاری، آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہی مکمل تفصیلات بتائی جاسکیں گی۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا ہے جس کےبعد دھماکے کی نوعیت کے بارے میں بتایا جائے گا۔ ’کالے لباس میں ملبوس خودکش حملہ آور نے پہلے فائرنگ کی‘
عینی شاہد کے مطابق کالے لباس میں ملبوس خودکش حملہ آور نے پہلے سکیورٹی اہلکاروں پر 5 سے 6 فائر کیے اور پھر تیزی سے مسجد کے اندر داخل ہوا اور خود کو اڑا دیا۔
عینی شاہد نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے خود کو منبر کےسامنے اڑایا اور دھماکے کے بعد مسجد کے ہال میں ہر طرف انسانی اعضا پھیل گئے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی بیرسٹرسیف کا کہناہےکہ اطلاع ہے کہ دہشت گردوں نے پہلے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی، دہشت گردوں کا پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ایک دہشت گرد مسجد میں داخل ہوا اورکارروائی کی۔
بیرسٹرسیف نے بتایا کہ زخمیوں کی تعداد 50 تک بتائی جارہی ہے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے کی رپورٹ طلب 
وزیراعظم عمران خان نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اس کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر