سعودی عرب میں دنیا کے سب سے بڑے ورچوئل ہسپتال کا افتتاح۔
سعودی وزارت صحت نے ہیلتھ کیئر سیکڑ کو ڈیجیٹل بنانے کی کوششوں کے تحت مملکت کے پہلے ورچوئل ہسپتال کا افتتاح کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ مشرق وسطی میں اپنی نوعت کا پہلا ہسپتال ہے۔
صحہ ورچوئل ہسپتال دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے۔ امریکہ کے ورچوئل نیٹ ورک سے 43 ہسپتال منسلک ہیں جبکہ مملکت میں 130ہسپتال نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وزیر صحت نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
بیان میں کہا گیا کہ’ ہمارا مستقبل روشن ہے ورچوئل ہسپتال میڈیکل ٹیکنالوجی کے شعبے میں اپنی نوعیت کی اہم تبدیلی ہے‘۔ وزارت صحت سرکاری اور نجی سیکٹرز کے درمیان سٹرٹیجک شراکت قائم کرنے اور رابطے استوار کرنے کے جذبے سے مملکت کے نجی ہسپتالوں کے ساتھ 100 سے زیادہ معاہدے کر چکی ہے۔
یاد رہے کہ صحت کارکردگی پروگرام سعودی وژن 2030 کے اہداف حاصل کرنے کے لیے نمایاں ترین پروگرام ہے۔ یہ معیار اور بہتر کارکردگی کے حوالے سے متعدد ایوارڈ حاصل کر چکا ہے۔
0 Comments