Latest News

اویسی کو ان کے ہی گھر میں گھیرنے کی کانگریس کی فل پروف پلان تیاری۔

اویسی کو ان کے ہی گھر میں گھیرنے کی کانگریس کی فل پروف پلان تیاری۔
نئی دہلی :(ایجنسی) کانگریس پارٹی نے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی ان کے ہی گھر یعنی حیدرآباد میں شکست دینے کی تیاری تیز کر دی ہے۔ کانگریس پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اویسی نے گزشتہ انتخابات میں ثابت کر دیا ہے کہ وہ بی جے پی کی بی ٹیم کے طور پر کام کر رہے ہیں، ایسے میں انہوں نے بھی اویسی کو ان کے ہی گڑھ میں شکست دینے کے لیے پوری طاقت لگانا شروع کر دی ہے۔ اس کے علاوہ کانگریس پارٹی نے تلنگانہ میں حکمراں ٹی آر ایس حکومت کے خلاف زبردست تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔
تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے اقلیتی ڈپارٹمنٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ہائی کمان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پرانے حیدرآباد تلنگانہ میں پارٹی رکنیت سازی مہم کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پرانا حیدرآباد اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ کانگریس پارٹی کے لیڈروں نے بدھ کو حیدرآباد کے گاندھی بھون میں شدید بحث کے بعد یہ فیصلہ کیا۔
اے آئی سی سی کے اقلیتی محکمہ کے انچارج فرحان اعظمی نے کہا، ’اس میں کوئی شک نہیں کہ اے آئی ایم آئی ایم بی جے پی اور سنگھ پریوار کی بی ٹیم کی طرح کام کر رہی ہے۔ یہ اتر پردیش میں حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات سمیت مختلف انتخابات میں ثابت ہو چکا ہے۔ ایک پارٹی کے طور پر وہ ملک میں کہیں بھی اےآئی ایم آئی ایم سے الیکشن لڑنے کے لیے آزاد ہیں، تاہم اے آئی ایم آئی ایم قیادت بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے لیے پولرائزیشن کے واحد ارادے سے منتخب حلقوں میں الیکشن لڑ رہی ہے۔ اب ہم نے اویسی کو ان کے ہی گڑھ میں ٹکر دینے کا فیصلہ کیا ہے

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر