Latest News

مدرسہ اسلامیہ عربیہ مشکوۃ العلوم حسینیہ مظفر نگر کے سالانہ اجلاس عام میں چار حفاظ کرام کی دستار بندی، علماء کا خطاب۔

مدرسہ اسلامیہ عربیہ مشکوۃ العلوم حسینیہ مظفر نگر کے سالانہ اجلاس عام میں چار حفاظ کرام کی دستار بندی، علماء کا خطاب۔
مظفرنگر: مدرسہ اسلامیہ عربیہ مشکوۃ العلوم حسینیہ محلہ نیازو پورہ شہر مظفر نگر کے سالانہ اجلاس عام میں چار حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی۔ اجلاس کا آغاز قاری محمد اظھار متعلم دارالعلوم دیوبند کی تلاوت قرآن کریم اور قاری عبد السلام بھوپہ کی نعت پاک سے ہوا۔
مولانا مفتی غیور علی ہرسولوی نے کہا کہ عوام الناس کو اللہ والوں سے اصلاحی تعلق قائم رکھنا چاہیے اور اپنی اولاد کی صحیح تربیت کرنی چاہئے۔ مہمان خصوصی مولانا مفتی محمد ایوب صابر ہرسولوی شیخ الحدیث و مہتمم دارالعلوم رشیدیہ بڑوت نے کہا کہ انسان کو کبھی بھی جھوٹ نہیں بولنا چاہیے اور امت مسلمہ سے بت پرستی شراب اور زنا جیسی عظیم بیماری کو ختم کرنا چاہیے۔

اس کے بعد مولانا مفتی مزمل استاد حدیث دارالعلوم دیوبند اور مفتی ایوب صابرمفتی غیور علی ودیگر علماء کرام کے مبارک ہاتھوں سے چار بچوں کی دستار بندی ہوئ جن کے نام حافظ محمد نوشاد ولد محمد طاہر نیازوپوری, حافظ محمد التمش ولد محمد صابر نیازوپوری حافظ سمیر ولد محمد نفیس نیازوپوری حافظ محمد ارمان ولد محمد عابد نیازوپوری ہیں اس کے بعد مفتی مزمل صاحب کا بیش قیمتی بیان ہوا اور حضرت نے ہی دعا کرائ۔
آخر میں مفتی عبد القیوم قاسمی مہتمم مدرسہ ہذا نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اجلاس میں شریک ہونے والوں میں قاری محمد شوقین قاری محمد حذیفہ قاری محمد یوسف مفتی عبد الواجد ,مفتی عفان, مولوی قاری اجودالرحمان مولانا حسین ,قاری عبد الجبار, حافظ ارشد ، مجاہد, محمد، احمد,محمود, سفیان وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔ جن طلبہ طالبات نے پروگرام میں حصہ لیا حافظ نوشاد, حافظ التمش, حافظ سمیر, حافظ ارمان, احمد غزالی, ساحل, نوید, ذیشان, بلال, ارمان,  شاکر, تابش, اکمل, راغب, عبد الحسیب، عبدالرحمان, زید, ملیحہ, ہاجرہ, ثانیہ, صائمہ, عاتکہ, ثناء, زینب, مصباح, عرباء وغیرہ کے نام قابل ذکرہیں۔ سبھی ذمہ داران نے شرکت فرمائ خاص طور سے بھائ طاہر, جابر, معراج, نفیس, حاجی یامین, گلزار, ذاکر عرف جاگا, خلیل الرحمان, واجد, مہتاب, عامر, پرویز علی حسن وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر