Latest News

دینی تعلیم کے ساتھ عصری علوم کا حصول وقت کی اہم ضرورت، مدرسہ فتح العلوم کے سالانہ اجلاس عام میں علاقہ کے نامور علماء کرام کا خطاب۔

دینی تعلیم کے ساتھ عصری علوم کا حصول وقت کی اہم ضرورت، مدرسہ فتح العلوم کے سالانہ اجلاس عام میں علاقہ کے نامور علماء کرام کا خطاب۔
دیوبند:(سمیر چودھری)
رامپور منیہاران علاقہ کے موضع ڈھاکہ دیوی میں واقع مدرسہ فتح العلوم کے سالانہ اجلاس کا انعقاد کیاگیا،اس موقع پر معروف عالم دین مولانا مشرف رشیدی اپنے خطاب کے دوران کہاکہ دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم حاصل کرنا وقت کی ضرورت۔ 
جمعیۃ علماء کے ریاستی سکریٹری مولانا مشرف رشیدی نے کہا کہ دین اسلام ایک ایسا مذہب ہے جو امن اور اتحاد کا درس دیتا ہے، صف میں کھڑا ہونے والا ہرشخص برابر ہے، رنگ ونسل کے اعتبار سے کوئی چھوٹا بڑانہیں ہے،انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ لہٰذا ہر شخص کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو بہترین تعلیم اور تربیت پر توجہ دے، دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم کی فکر بھی وقت کی ضرورت ہے۔

جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے جمعیۃ علماء تحصیل رامپور منیہاران کے صدر مفتی عارف مظاہری نے کہا کہ مسلمانوں کے اخلاق اتنے اچھے ہونے چاہیے کہ انکی محبت دوسروں کے دلوں میں بس جائے، اخلاق حسنہ اور کردار وعمل سے بے شمار راہ کھل تی ہیں، اہل علم و بزرگوں کی رہنمائی میں مسلسل کوشش سے زندگی میں سکون اور اطمینان حاصل ہوگا، جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے۔
جامعہ دعوۃ الحق معینہ چررہو کے ناظم اعلیٰ مولانا شمشیر قاسمی نے کہا کہ معاشرے میں منشیات کے چلن نے نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا، معاشی اعتبار سے جو نقصان ہوا وہ تو الگ ہے اپنی دنیاں و آخرت کی پرواہ کئے بغیر مسلم نوجوان اس برے فعل کے مرتکب ہورہے ہیں یقیناً یہ لمحہء فکریہ ہے قوم کے باشعور طبقہ کو اس کے سدباب کی کوشش کرنی چاہیے،قوم کا نوجوان قوم کا سرمایہ ہے اسکے بہتر اور روشن مستقبل کے لیے اپنے حصے کی کوشش ضرور کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس اسلامیہ دین کے محفوظ قلعے ہیں انکی محنت اور جفا کشی سینوجوان نسل بڑی تعداد میں تعلیم وتعلم سے منسلک ہورہی ہے جو ان کی اخروی زندگی میں کامیابی کی ضامن بنے گی۔ 
قاری شوقین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ راہ راست پر چلنا مشکل ضرور ہے، ناممکن نہیں، اللہ ان لوگوں سے محبت کرتا ہے اور مدد کرتا ہے جو کسی کو تکلیف نہیں دیتے اور دوسروں کی مدد کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، مفتی عارف مظاہری کے دعا پر اجلاس کا اختتام ہوا۔ 
اس موقع پر قاری انس، ماسٹر ارشد، مولانا افتخار، حافظ ہاشم،حافظ ارشد ریاض،حافظ شاہزیب، مصروف چودھری سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔ مدرسہ کے ناظم قاری شوقین نے تمام آنے والوں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

DT Network 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر