فرانس کے صدر میکرون کے مطابق یوکرین جنگ میں ابھی بدترین صورتحال پیش آنا باقی ہے۔
فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے روسی صدر پیوٹن سے فون پر رابطہ کیا ، فرانسیسی صدرکے دفتر کے مطابق میکرون اور پیوٹن کے درمیان 90 منٹ طویل بات چیت ہوئی، فرانسیسی صدر نے پیوٹن سے بات کرنے کے بعد یوکرین کے صدرکو بھی فون کیا۔۔یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے میکرون اور پیوٹن کے درمیان یہ تیسرا ٹیلی فونک رابطہ ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدرکے قریبی ایک سینیئر حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ میکرون نے پیوٹن سے 90 منٹ بات کرنےکے بعدکہا کہ یوکرین جنگ کا ابھی بدترین وقت آنا باقی ہے۔ فرانسیسی حکومتی عہدیدار کے مطابق میکرون نےکہا کہ پیوٹن کی جانب سے جو پہلے بتایا گیا تھا اس طرح بالکل نہیں ہو رہا اور روسی صدر نے یوکرین میں کارروائی جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اظہارکیا ہے۔
میکرون نے مزیدکہا کہ پیوٹن پورے یوکرین کا قبضہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور وہ ایسا ہی کریں گے، جیسا کہ وہ کہہ چکے ہیں کہ وہ یوکرین کو نازی ازم سے پاک کرنے تک آپریشن جاری رکھیں گے۔
0 Comments