کرناٹک : سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا سے مسلم علماء کرام و قائدین کی ملاقات، حجاب مسئلہ کو اسمبلی میں اٹھانے کی درخواست۔
بنگلورو:(ایجنسی) کرناٹک کے مسلم قائدین بشمول ارکان اسمبلی نے سابق چیف منسٹر اور کانگریس کے سینئر لیڈر سدارامیا سے ملاقات کی اور ان سے ریاستی اسمبلی میں حجاب کا مسئلہ اٹھانے کی اپیل کی۔ کرناٹک ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی کئی عرضیوں کو خارج کرنے کے بعد سابق چیف منسٹر کے ساتھ مسلم قائدین کی ملاقات کافی اہمیت کی حامل سمجھی جارہی ہے۔
امیر شریعت کرناٹک مولانا صغیر احمد رشادی نے کی قیادت میں یہ ملاقات ہوئی۔جس میں مولانا صغیر احمد رشادی نے حجاب کے مسئلہ اور بنگلورو شہر کے سبیل الرشاد عربی کالج میں جاری امتحانات کے دوران مسلم طلباء کو درپیش مشکلات سے سدارامیا کو واقف کروایا۔ اس وفد میں جامع مسجد سٹی خطیب و امام مولانا مقصود عمران رشادی اور دیگر ممتاز علمائے کرام کانگریس پارٹی کے ارکان اسمبلی اور کونسل سینئر لیڈران موجود تھے۔
0 Comments