Latest News

اتراکھنڈ: دھامی کابینہ کی پہلی میٹنگ میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کی تجویز پاس۔

اتراکھنڈ: دھامی کابینہ کی پہلی میٹنگ میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کی تجویز پاس۔
دہرا دون :(ایجنسی) پہلی کابینہ میٹنگ میں پارٹی تنظیم نے حکومت کا ویژن لیٹر وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کو سونپا۔ ریاستی صدر مدن کوشک اور ریاستی جنرل سکریٹری اجے کمار نے وزیر اعلیٰ کو ویژن لیٹر سونپا۔ اس دوران ریاستی صدر مدن کوشک نے کہا کہ عوام نے بی جے پی اور بی جے پی کے ویژن لیٹر پر بھروسہ کیا ہے اور حکومت اسے پوری طرح پورا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی قیادت میں کابینہ کے ارکان ریاست کو ترقی کی طرف لے جانے کے لیے مزید توانائی کے ساتھ کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نےجو سنکلپ ریاست کے عوام کے رکھے تھے، ان پر عوام نے اپنی رضامندی دیتے ہوئے انہیں آشیرواد دیا۔ ریاستی حکومت عوام کے توقعات اور عزائم کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس موقع پر ریاستی جنرل سکریٹری سریش بھٹ اور تمام کابینہ وزراء موجود تھے۔
آرٹیکل 44 کے تحت ریاست کو اختیار
ساتھ ہی سی ایم دھامی نے کہا کہ ہم نے انتخابات سے پہلے کہا تھا کہ ہم یکساں سول کوڈ لائیں گے۔ ہماری ریاست بھی دو بین الاقوامی سرحدوں سے متصل ہے، ایسے میں ضروری ہے کہ اتراکھنڈ میں ایسا قانون ہو جو سب کے لیے ایک جیسا ہو۔ ہم سوسائٹی اور قانونی ماہرین پر مشتمل کمیٹی بنائیں گے۔

اعلیٰ سطحی کمیٹی تیار کرے گی مسودہ
یہ کمیٹی مسودہ تیار کرے گی اور اس یکساں سول کوڈ کو نافذ کرے گی۔ آرٹیکل 44 کے تحت ریاست کو اپنا اختیار حاصل ہے۔ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اسے جلد نافذ کیا جائے گا۔ گوا کے بعد اتراکھنڈ یکساں سول کوڈ لانے والی ملک کی پہلی ریاست ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ اسمبلی اجلاس کی تجویز بھی کابینہ کے پاس ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر