Latest News

مدارس کے تحفظ و بقا کے لئے عصری علوم کی تحصیل ضروری : مدرسہ امدادیہ یمنا نگر میں جمعیۃ اوپن اسکول کے تعارفی پروگرام کے دوران مولانا حکیم الدین قاسمی کا خطاب۔

مدارس کے تحفظ و بقا کے لئے عصری علوم کی تحصیل ضروری : مدرسہ امدادیہ یمنا نگر میں جمعیۃ اوپن اسکول کے تعارفی پروگرام کے دوران مولانا حکیم الدین قاسمی کا خطاب۔
یمنا نگر: امت مسلمہ کے نونہالوں کو حالات کے پیش نظر دینی تعلیم کے ساتھ عصری علوم سے آراستہ کرنا ضروری ہے تاکہ میدان عمل میں نمایا کردار ادا کر سکے اسی کے پیش نظر  مولانا محمود مدنی  صدر جمعیۃ علماء ہند و مولانا نیاز فاروقی  سکریٹری جمعیۃ علماء ہند کے ایما پر جمعیۃ اوپن اسکول کا ایک وفد 21 مارچ 2022 بروز پیر مدرسہ امدادیہ یمنا نگر پہنچا جہاں ایک پروگرام جمعیۃ علماء ہریانہ، پنجاب، چنڈی گڑھ و ہماچل پردیش کے بینر تلے مولانا حکیم الدین قاسمی  ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند کی زیر پرستی اور مولانا علی حسن صدر جمعیۃ علماء ہریانہ، پنجاب، چنڈی گڑھ، ہماچل کی صدارت میں مدرسہ امدادیہ یمنا نگر کے وسیع و عریض ہال میں منعقد ہوا۔ 
پروگرام کا آغاز قاری اکرام  مدرس مدرسہ امدادیہ یمنا نگر کی تلاوت سے ہوا،  نظامت کے فرائض مولانا عبد اللہ خالد قاسمی خیرآبادی نائب سکریٹری جمعیۃ علماء ہریانہ، پنجاب، چنڈی گڑھ، ہماچل پردیش نے ادا کیا،اور خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ مولانا حکیم الدین قاسمی ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند نے کلیدی خطاب میں جمعیۃ اوپن اسکول و ملت فنڈ ، جمعیۃ یوتھ کلب و دینی تعلیمی بورڈ کا تعارف پیش کیا بعدہ لیکچرر جناب عبد الماجد اکیڈمک ہیڈ جمعیۃ اوپن اسکول نے پریزینٹیشن کے ذریعہ طریقہ کار پر روشنی ڈالی اور آنے والے مہمانوں کے سوالات کا مفصل جواب دیا۔ حافظ محمد احمد رشید نائب ناظم مدرسہ امدادیہ یمنا نگر نے تمام مہمانوں کا شکریہ کا ادا کیا۔
وفد میں مولانا ولی اللہ قاسمی کوآرڈینیٹر جمعیۃ اوپن اسکول دہلی و جناب شمساد  شامل تھے ۔ پروگرام میں قاری محمد انس نائب صدر جمعیۃ علماء ہریانہ پنجاب ہماچل چنڈی گڑھ ،مولانا عبدالخالق ندوی سکریٹری فیضان ایجوکیشنل سوسائٹی اترا کھنڈ  و حافظ مطلوب حسن خزانچی جمعیۃ علماء ہریانہ، پنجاب، چنڈی گڑھ، ہماچل، حافظ محمد عالم صدر جمعیۃ علماء ضلع سرمور ہماچل، قاری شرافت صدر جمعیۃ علماء بلاس پور ہماچل ، مولانا محمد عارف صدر جمعیۃ علماء پانی پت، مولانا محمد ساجد کاشفی صدر جمعیۃ علماء لدھیانہ، مفتی مرغوب صدر جمعیۃ علماء مالیر کوٹلہ، حافظ عبد الرحیم سکریٹری جمعیۃ علماء چنڈی گڑھ، حافظ سلیم سکریٹری سرمور ہماچل، حافظ نثار احمد رکن جمعیۃ علماء انبالہ  اور 11 اضلاع کے 51 مدارس کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔اخیر میں مولانا علی حسن مظاہری کی دعاء پر پروگرام کا اختتام ہوا۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر