چین میں طیارہ حادثہ، ۱۳۳ مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ۔
بیجنگ: چین میں ایک طیارہ کریش ہوگیا ہے، اطلاعات کے مطابق چین کا بوئنگ ۷۳۷ ایئر کرافٹ کریش ہوگیا ہے، ح ادثہ کے وقت طیارے م یں کل ۱۳۳ افراد سوار تھے، حادثے میں کتنے لوگ ہلاک وزخمی ہوئے ہیں فی الحال اس کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔
نیوز ایجنسی رائٹر کے مطابق چین کا یہ طیارہ کنمنگ سے گوائنزو کی طرف جارہا تھا، گوائنزی کے علاقے میں یہ حادثہ کا شکار ہوگیا، اس کی وجہ سے وہاں پہاڑوں میں بھی آگ کے شعلے دکھائی دئے۔ چینی نیوز ایجنسی شنہوا کے مطابق راحت رسانی کا کام تیزی سے کیاجارہا ہے، جو طیارہ حادثہ کا شکار ہوا ہے وہ صرف چھ سال پرانا ہے، جون ۲۰۱۵ میں ایئرلائنس نے اسے لیا تھا۔ واضح رہے کہ آج ہی نئی دہلی سے دوحہ جانے والی قطر ایئر لائنس کی فلائٹ کوکراچی میں ایمرجنسی لینڈ کیاگیا تھا، اس میں تقریباً سو مسافر سوار تھے، بعد میں مسافروں کو دوسرے طیارے سے دوحہ بھیجاگیا۔
0 Comments