تلنگانہ میں شیواجی کے مجسمہ کی تنصیب پر فرقہ وارانہ کشیدگی، پولیس کا لاٹھی چارج، بودھن ٹاون میں دفعہ ۱۴۴نافذ، کمشنر پولیس نظام آباد نے صورتحال کا جائزہ لیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے بودھن ٹاون میں آج دن میں اس وقت شدید کشیدگی پیدا ہوگئی جب امبیڈکر چوراہے پر بعض افراد نے غیر قانونی طور پر شیواجی کے مجسمہ کو نصب کردیا۔جس کے خلاف مقامی اقلیتوں کی کثیر تعداد امبیڈکر چوراہے پر جمع ہوگئی اور شیواجی کے مجسمہ کو نکال دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔اس کے جواب میں اکثریتی طبقہ کے سینکڑوں افراد بھی وہاں پہنچ گئے اور دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے۔تاہم پولیس نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے ہلکا لاٹھی چارج کے ذریعہ دونوں گروپوں کو منتشر کردیا۔اور علاقے میں پولیس کی بھاری جمعیت تعینات کردی گئی۔فی الحال بودھن میں حالات معمول پر آگئے ہیں پولیس نے دونوں طبقات کو مشورہ دیا کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں۔نظام آباد _ تلنگانہ کے بودھن ٹاون میں شیواجی کے مجسمہ کو نصب کرنے کے مسئلہ پر پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد پولیس نے دفعہ 144 نافذ کردیا ہے اتوار کو بودھن میں اس وقت شدید کشیدگی پیدا ہوگئی جب امبیڈکر چوراہے پر بی جے پی اور شیوسینا کے کارکنوں نے غیر قانونی طور پر شیواجی کے مجسمہ کو نصب کردیا۔جس کے خلاف مقامی اقلیتوں کی کثیر تعداد امبیڈکر چوراہے پر جمع ہوگئی اور شیواجی کے مجسمہ کو نکال دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔اس کے جواب میں اکثریتی طبقہ کے سینکڑوں افراد بھی وہاں پہنچ گئے اور دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے اور پتھرائو کیا ۔تاہم پولیس نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے لاٹھی چارج کے ذریعہ دونوں گروپوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی جس میں ناکامی پر پولیس نے آنسو گیس کے شیل برساتے ہوئے ہجوم کو منتشر کردیا اور علاقے میں پولیس کی بھاری جمعیت تعینات کردی گئی۔اس واقعہ کے بعد کمشنر پولیس نظام آباد کے آر ناگاراجو اور جوائنٹ کمشنر نے بودھن ٹاون کا دورہ کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا اور بودھن میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کیا۔فی الحال بودھن میں حالات معمول پر آگئے ہیں پولیس نے دونوں طبقات کو مشورہ دیا کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں۔(بشکریہ :اردو لیکس)
0 Comments