Latest News

کسی بھی دور میں اردوصحافت کے کردارکو فراموش نہیں کیا جا سکتا، اردو پریس کلب امروہہ کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد۔

کسی بھی دور میں اردوصحافت کے کردارکو فراموش نہیں کیا جا سکتا، اردو پریس کلب امروہہ کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد۔
امروہہ:  ہندوستان کی آزادی میں اردو صحافت نےاہم کردار ادا کیا ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتاآج بھی اردو صحافت ملک کےاتحاد و سالمیت کے لیے پوری طرح سنجیدہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار ضلع اردو پریس کلب امروہہ کےذریعہ منعقدہ سیمینار اردو صحافت کے دو سو سال ،ہماری ذمہ داریاں اور چیلنج پر بولتے ہوے ای ٹی وی اردو کےسابق نیوز ایڈیٹر اردو صحافی جمال عباس فہمی نےکیا -مقامی برٹش انگلش اسکول بگلا میں منعقد سیمینارکے صدارتی خطبے میں انہوں نے کہا کہ اردو صحافت نےاپنی شاندار تاریخ میں جہاں ہمیشہ امن، ہم آہنگی اور سالمیت کے لیے بنیادی کام کام کیا ہے وہیں اردو صحافیوں، ادیبوں اور کالم نگاروں نے اسٹیج کے ذریعے ادب و صحافت کی بیش قیمتی خدمت کی ہےانوار صمدانی کی تلاوت کلام پاک اور امجد امروہوی کی نعت پاک سے شروع ہوئے۔
اس پروگرام میں انہوں کہا کہ اردو صحافت نے سماج کے تانے بانےکو مضبوط کرنے کی بھی پوری کوشش کی۔ انہوں نے اردو صحافت کی ترقی کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں پروگرام کے مہمان خصوصی سابق میونسپل صدر ڈاکٹر افسر پرویز نے کہا کہ ہمیں صحافت کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اخلاقی اقدار کا بھی تحفظ کرنا چاہیے جو کہ وقت کی اہم جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہےمعاشرے میں پھیلی غلط فہمیوں کو دور کرنے میں صحافت نے بہت تعاون کیا ہے آج بھی اردو صحافت سنجیدہ اورمصدقہ کہلاتی ہے۔ صدر ضلع اردو پریس کلب کے صدر ڈاکٹر مہتاب امروہوی نےاردو صحافیوں اور صحافت کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے موجودہ صحافیوں کو درپیش چیلنجز کا ذکر کیا اور اردو صحافت کو اردو ادب کی خدمت کے مشن کے طور پر اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے اردو صحافت کی تاریخ پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوے جنگ آزادی میں سب سے پہلی قربانی پیش کرنے والے اردو صحافی مولوی محمد باقر کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ سینئر صحافی خان صلاح الدین، آل انڈیا اردو ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صوبائی سرپرست تنویر حسن نقوی، ڈاکٹرچندن نقوی انداز امروہوی ، جنرل سکریٹری سالار غازی، نائب صدر شیبان قادری، قیصر مجتبیٰ اور سماجی کارکن مرغوب صدیقی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو اپنی اقدار قائم کرنے کی ضرورت ہے، بالخصوص ابلاغی انقلاب کے اس دور میں صحافیوں کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے جب سچ اور جھوٹ میں امتیاز کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
اس موقع پر مومنین قریشی، علی عابدی،کمال حسنین اور دیگر صحافیوں اور شہر کےمعززین نے پروگرام میں شرکت کی آخر میں جنگ آزادی میں شہید پہلے اردو صحافی مولوی محمد باقر سمیت دیگر مرحوم اردو صحافیوں کےلیےفاتح خوانی کردعائےمغفرت کی۔ آخر میں کلب کےصدر ڈاکٹرمہتاب امروہوی نےسب کا شکریہ ادا کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر