Latest News

ارشد على خان اے ایم یو الیومنائی ایسوسی ایشن رياض كے صدر منتخب، علیگ برادری میں خوشی کی لہر ، ذاکر اعظمی ندوی نے دی مبارکباد۔

ارشد على خان اے ایم یو الیومنائی ایسوسی ایشن رياض كے صدر منتخب، علیگ برادری میں خوشی کی لہر ، ذاکر  اعظمی ندوی نے دی مبارکباد۔
رياض:  علی گڈھ مسلم یونیورسٹی الیومنائی ایسوسی ایشن رياض نے سال 2022 – 2024 كے لئے سرگرم اور سرکردہ عليگ ارشد على خان كو سماج كے لئے انكى بے لوث خدمات كے اعتراف ميں بلا مقابلہ صدر منتخب كر لیا ہے۔جبكہ نائب صدر كے عہدے کے لیے محترمہ ثمینہ مسعود، جنرل سكريثرى کے لیے فيصل نصير زبيرى، خزانچى کے عہدہ کے لئے سعد بن محمد كا انتخاب عمل میں آيا۔ محترمہ زيبا مسعود كو كابينہ میں بطور ممبر منتخب كيا گيا ہے۔
یہ بات قابل ذكر ہے كہ سابقہ روايات كے برخلاف پہلی بار خواتین ممبران کو کابینہ میں نمائندگی حاصل ہوئی ہے۔ ارشد علی خان کے انتخاب پر جہاں پوری دنیا میں علیگ برادری نے اور علی گڑھ کے مختلف اولڈ بوائز تنظیموں کے نمائندگان نے مسرت کا اظہار کیا ہے وہیں سعودی عرب کی مختلف نمائندہ تنظیموں نے بھی نو منتخب صدر کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے بیرون ملک شاخ کے کنوینر مرشد کمال نے ارشد علی خان کے انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ارشد علی خان سرسید اور علی گڑھ تحریک کی وراثت کے سچے امین ہیں ۔ تنظیم بسواس کے سکریٹری جنرل اختر الاسلام نے امید ظاہر کی ارشد علی خان کے انتخاب سے روائت شکنی میں مدد ملے گی اور ان کی قیادت میں علیگ برادری نمود و نمائش کی محفلیں سجانے کے بجائے ٹھوس عملی منصوبے مرطب کرے گی۔ سینئر جامعہ الیومنائی شییر احمد اور جامعہ الیومنائی ایسوسیشن کے سابق جوائنٹ سکریٹری نوشاد عالم اور مولانا ذاکر ندوی نے بھی ارشد علی خان کے لیے اپنے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ 
خیال رہے کہ ارشد علی خان تقریباً ایک دہائی سے ریاض میں مقیم ہیں جہاں وہ درس و تدریس کے پیشے سے منسلک ہیں۔ ارشد علی کا تعلق اتر پردیش کے ضلع غازی پور سے ہے۔ انھوں نے رياض ميں مقيم تمام عليگ برادرى بالخصوص چيف اليكشن كمشنر زبير فاطمي، اليكش كمشنرس عرفان احمد، ڈاکٹر صباح انصار وسابق صدر محمد مطيب كا انتخابى عمل کے بحسن وخوبى تکمیل پر شكريہ ادا كيا۔
نو منتخب صدر نے سابق صدر عبدالعظیم خان، پروفیسر احمد خورشید ، آفتاب محمود خان، معراج محمدخان اور عارف شاہ کو ایسوسیشن کے لئے اُن کی خدمات اور انتخابی عمل میں ان کی سرپرستی کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا اور علیگ برادری کے تعاون سے تنظيم كو نئى بلنديوں تک لےجانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر