Latest News

جہیز ہراسانی کا شکار کلیر شریف کی ثانیہ کی لنک نہر میں ملی لاش۔

جہیز ہراسانی کا شکار کلیر شریف کی ثانیہ کی لنک نہر میں ملی لاش۔ 
دیوبند: (سمیر چودھری)
لنک نہر علی پورہ پل کے نیچے سے ملنے والی لاش کی شناخت ثانیہ کے طورپر ہوئی ہے، جو اتراکھنڈ کے کلیر تھانہ کے مقرب پور گاؤں کی رہنے والی تھی۔ جو گزشتہ تقریباً ایک ہفتے سے لاپتہ تھی اور اس کے گھر والوں نے اس کی گمشدگی درج کرائی تھی۔
بدھ کو علی پورہ لنک نہر پل کے نیچے سے 25 سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ شناخت نہ ہونے پر پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا تھا۔ جمعرات کو اس کی شناخت اتراکھنڈ کے پیران کلیر تھانے کے تحت آنے والے گاؤں مقرب پور کے رہائشی گلشیر کی بیٹی ثانیہ کے طور پر ہوئی ہے۔ گاؤں کے کچھ لوگ اس کے رشتہ داروں کے ساتھ ثانیہ کی لاش لینے کوتوالی پہنچے تھے۔ پوچھ گچھ کے بعد پولیس نے لاش ان کے حوالے کر دی۔

پولیس کے مطابق دوران تفتیش پتہ چلا ہے کہ متوفی 24 فروری سے لاپتہ تھی اور اس کی گمشدگی کا مقدمہ کلیر تھانے میں بھی درج تھا۔ اس کے والدین فوت ہو چکے ہیں۔ رشتہ داروں اور گاؤں والوں کی مدد سے بھائی شاکر نے دس ماہ قبل اس کی شادی اتراکھنڈ کے چھپر چولی گاؤں کے رہنے والے ایک شخص سے کی تھی۔ لیکن جہیز کے مطالبے کی وجہ سے وہ شادی کے دو ماہ بعد ہی اپنے ماموں کے گھر واپس آگئی۔ 
اس معاملے میں ثانیہ کی جانب سے سسرال والوں پر جہیز کے لیے ہراساں کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ تفتیشی ایس آئی بلرام سنگھ نے بتایا کہ معاملہ پولیس اسٹیشن کلیر منتقل کردیا گیا ہے۔ کلیر پولیس ثانیہ کی موت کی تحقیقات کرے گی۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر