Latest News

یوگی سرکار کے نومنتخب وزیر دانش آزاد انصاری سے سماجی کارکن و صحافی سعید ہاشمی کی خصوصی ملاقات۔

یوگی سرکار کے نومنتخب وزیر دانش آزاد انصاری سے سماجی کارکن و صحافی سعید ہاشمی کی خصوصی ملاقات۔
لکھنؤ: (پریس ریلیز)
اترپردیش کی یوگی کابینہ میں شامل کئے گئے مسلم نوجوان چہرہ دانش آزاد انصاری کو مرکزی اورصوبا ئی بی جے پی اعلی قیادت نے بڑی ذمہ داری دیتے ہوۓ سابق وزیر محسن رضاکی جگہ وزیر اوقاف اوراقلیتی امور کی بڑی ذمہ داری دی ہے۔

نوجوان سماجی کارکن وصحافی سعید ہاشمی صدراودھ ماینارٹی فرنٹ اترپردیش نے دانش آزاد انصاری سے  سرکاری گیسٹ ہاؤس پر خاص ملاقات اور گلدستہ پیش کر کے یوگی سرکارکی جانب سے اُنہیں وزیر منتخب کۓ جانے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ 
اس دوران اقلیتوں کے مسائل پر بات چیت کے دوران دانش آزادانصاری نے کہاکہ اقلیتوں کے جائز حقوق کے تعلق سے ہر ممکن مدد حکومت کریگی اور جو بھی ضروری ہوگا وہ سارے اقدامات کیے جائینگے۔ دانش آزادی نے کہاکہ جو انہیں ذمہ داری ملی ہے اس پر وہ کھرااتریں گے۔ گفتگو کے دوران دانش آزاد نے سعید ہاشمی کی سماجی اور صحافتی خدمات کی ستائش کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر