Latest News

مدرسہ اسلامیہ یادگار سلف موضع بیغراضپور میں سالانہ امتحان اختتام پذیر

مدرسہ اسلامیہ یادگار سلف موضع بیغراضپور میں سالانہ امتحان اختتام پذیر
مظفرنگر: مدرسہ اسلامیہ یادگار سلف موضع بیغراضپور میں درجات حفظ و ناظرہ،دینیات،اردو، وغیرہ کے سالانہ امتحان اختتام پذیر ہوگیے ممتحن حضرات میں مفتی محمد یامین قاسمی، قاری شیر محمد،مولانا حاتم قاسمی، مولانا محمد شاھد،حافظ محمد سرفراز، وغیرہ موجود رہے۔

اس موقع پر منعقدہ مجلس میں مفتی محمد یامین قاسمی نے کہا کہ علم کے بغیر انسان تاریک میں رہتا ہے اور علم انسان کو روشنی میں لاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ علم‌ انسان کو جینا کا سلیقہ سکھاتا ہے قاری شیر محمد اور مولانا محمد شاہد نے کہاکہ ما‌شاء اللہ بچوں اور بچیوں نے قرآن کریم کو بڑے اچھے انداز‌ قواعد و مخارج کی رعایت کے ساتھ پڑھا تمام ممتحن نے ادارے کے ذمہ داران اور اساتذہ ‌کرام کی محنت پر مبارکباد پیش کی۔ آخر میں مدرسہ کے‌ناظم‌ قاری عبدالرحمن تاؤلی نے تمام علماء کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر مفتی عبدالقادر قاسمی، مولانا نذر محمد قاسمی، قاری محمد وسیم، مولوی محمد ساجد، قاری سلمان محمد شوکت‌، محمد اشتیاق، محمد صابر وغیرہ موجود رہے۔

DT Network 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر