Latest News

مہاراشٹر میں حجاب پہننے پر ’ہراساں‘ کرنے کا الزام، کالج کی پرنسپل نے استعفیٰ دیا۔

مہاراشٹر میں حجاب پہننے پر ’ہراساں‘ کرنے کا الزام، کالج کی پرنسپل نے استعفیٰ دیا۔
پالگھر ؍ممبئی:(ایجنسی) مہاراشٹر کے پالگھر ضلع میں ایک لاء کالج کی پرنسپل نے یہ الزام لگاتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے کہ انہیں حجاب پہننے پر انتظامیہ کی طرف سے ’ہراساں‘ کیا جاتا ہے۔ تاہم ادارے کی انتظامیہ نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ اپنے استعفیٰ لیٹر میں ’ ویوا کالج آف لاء‘ کی پرنسپل کے طور میں کام کررہی بنت الحمید نے دعویٰ کیا کہ وہ اس عہد ے کو چھوڑ رہی ہے کیونکہ وہ بے چینی اور گھٹن محسوس کررہی تھیں۔

حمید نے دعویٰ کیا کہ حجاب پہننا پہلے کبھی کوئی مسئلہ نہیں تھا، لیکن کرناٹک میں حجاب سے متعلق تنازع کے بعد ہی یہ مسئلہ بن گیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ کالج کی انتظامیہ نے دیگر عملے کو ان کے ساتھ تعاون نہ کرنے کی ہدایت کی تھی اور یہاں تک کہ ان کا پرسنل اسسٹنٹ بھی ان کے معمول کے کام میں مدد نہیں کر رہا تھا۔
تاہم کالج انتظامیہ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ داؤدی بوہرہ کمیونٹی کی بہت سی طالبات حجاب پہنتی ہیں اور انہوں نے اس پر کبھی اعتراض نہیں کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر