Latest News

۸ طالبہ کے عالمہ بننے پر مجلس ختم بخاری، جامعة الصالحات لطیفیہ قادریہ وائی کا ۲۸ واں سالانہ جلسہ اختتام پذیر۔

۸ طالبہ کے عالمہ بننے پر مجلس ختم بخاری، جامعة الصالحات لطیفیہ قادریہ وائی کا ۲۸ واں سالانہ جلسہ اختتام پذیر۔
وائی: وائی کے رویوار پیٹھ طاہر شاہ مسجد سے متصل قائم لڑکیوں کا معروف ادارہ مدرسہ جامعة الصالحات لطیفیہ قادریہ کا آج ۲۸ واں سالانہ جلسہ، تقسیم اسناد، خمار فضیلت ومجلس ختم بخاری شریف منعقد ہوا۔ مفتی عرفان کولپیکر نیرول نے طالبات کو آخری حدیث پڑھا کر ان کے عالمہ ہونے پر مہر ثبت کردی۔
اس درمیان ادارے کے صدر ذاکر عبداللطیف انعامدار اور آفس ذمہ دار جناب سمیر ایڈووکیٹ انعامدار نے طالبات کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں انعامات سے نوازا۔ پروگرام کی نظامت ناظم تعلیمات مدرسہ ہذا مفتی افضل قاسمی نے انجام دی۔ ادارہ سے فارغ ہونے والی طالبات جنہوں نے عالمہ کی سند حاصل کی ان میں افسانہ اقبال ہنڈیکری پونہ، طہورہ لیاقت باغبان وائی، نازیہ جاوید ملانی پنڈرپور، صوفیہ خواجہ باغبان امرج، زینب امیر تنبولی پنڈرپور، پروین قطب الدین سید پونہ، ثانیہ رونق شیخ فلٹن، مسکان رونق شیخ فلٹن شامل ہیں۔ 
قاری افروز مدرس مدرسہ ہذا تجوید و قرآت کی نگرانی میں ۹ طالبات نے قاریہ کی سند حاصل کی اور ۲۶ طالبات مومنہ داعیہ کی سند سے سرفراز ہوئیں۔ پروگرام سے مولانا عمران قاسمی نے بھی خطاب کیا اس دوران بڑی تعداد میں علمائے کرام حفاظ عظام نے جلسے میں شرکت کی اور طالبات کو دعاوں سے نوازا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر