Latest News

اتر پردیش میں سی ایم یوگی کی واپسی کا جشن منانے کے لیے یوپی اردو اکادمی کی جانب سے سہارنپور میں آل انڈیا مشاعرہ کا انعقاد کیا جائے گا۔

اتر پردیش میں سی ایم یوگی کی واپسی کا جشن منانے کے لیے یوپی اردو اکادمی کی جانب سے سہارنپور میں آل انڈیا مشاعرہ کا انعقاد کیا جائے گا۔
سہارنپور: حال ہی میں ختم ہوئے اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں یوگی حکومت کی زبردست اکثریت کے ساتھ واپسی کے بعد بی جے پی کے حامیوں میں خوشی اور جشن کا ماحول ہے۔ اس جشن کو دوگنا کرنے کے لیے، اتر پردیش اردو اکیڈمی نے یوگی آدتیہ ناتھ کی اس بڑی کامیابی کے اعزاز میں آل انڈیا مشاعرہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یوگی آدتیہ ناتھ کے دوبارہ وزیر اعلی بننے کی خوشی میں 31 مارچ کو سہارنپور میں اردو اکادمی اترپردیش کی جانب سے 'جشن عزت مآب یوگی آدتیہ ناتھ' کے عنوان سے ایک آل انڈیا مشاعرہ منعقد کیا جا رہا ہے۔
سہارنپور میں اردو اکادمی کے رکن اور اس مشاعرہ کے کنوینر ایم آزاد انصاری کے مطابق اس پروگرام کا نام 'جشن عزت آب یوگی آدتیہ ناتھ' رکھا گیا ہے۔ اس میں ملک کے کئی مشہور شاعروں کے ساتھ ساتھ حکومت اتر پردیش کے کئی وزراء، ایم ایل اے اور دیگر معززین بھی شرکت کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 31 مارچ بروز جمعرات شام 8:00 بجے جن منچ گاندھی پارک سہارنپور میں مشاعرہ منعقد کیا جائے گا۔
اتر پردیش اردو اکادمی کی جانب سے ملک کے معروف شعراء کو مشاعرہ میں شامل ہونے کے لیے مدعو کیا گیا ہے، یہی نہیں بلکہ ضلع کے تمام بڑے بی جے پی لیڈروں کے ساتھ ساتھ ریاستی لیڈران، وزراء اور کئی دیگر معززین کو مشاعرہ میں شرکت کا دعوت نامہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر