نیشنل آئیڈیل پبلک اسکول سنجرپور میں پروگرام کے دوران بچوں میں رزلٹس تقسیم۔
آعظم گڑھ: (نامہ نگار) نیشنل آئیڈیل پبلک اسکول سنجرپور میں گزشتہ دنوں ایک تقریب کا انعقاد کر طلباء کے رزلٹس تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی نیشنل اسکول کے مینیجر مرزا التمش بیگ نے طلباء کی کارکردگی کو سراہا اور والدین سے تعلیم کے تئیں مزید دلچسپی پیدا کرنے کی اپیل دہرائی۔
پروگرام کے انعقاد میں سرفہرست اسکول کے مینیجر محمد ناظم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اسکول کے مقاصد کو بیان کیا۔ اس موقع پرحافظ عبداللہ، ڈاکٹر علی، محمد راشد،محمد ثاقب، محمد نادر اور عبداللہ موجود تھے۔پروگرام میں الفلاح فرنٹ صدر اور بلڈ ڈونیٹ گروپ کے بانی ذاکر حسین نے بھی شرکت کی۔
DT Network
0 Comments