Latest News

قرآن کریم زندگی میں بنیادی تبدیلی لانے والی کتاب ہے، جامعہ عربیہ قاسم العلوم کاندھلہ کے سالانہ جلسہ میں مولانا بلال تھانوی اور مولانا ازہر مدنی کا خطاب۔

قرآن کریم زندگی میں بنیادی تبدیلی لانے والی کتاب ہے، جامعہ عربیہ قاسم العلوم کاندھلہ کے سالانہ جلسہ میں مولانا بلال تھانوی اور مولانا ازہر مدنی کا خطاب۔
کاندھلہ،شاملی: قصبہ کاندھلہ کے قدیم دینی ادارہ جامعہ عربیہ قاسم العلوم اور جامعہ عائشہ للبنات میں حفاظ کرام کی دستار بندی کی مناسبت سے منعقد سالانہ اجلاس عام کو خطاب کرتے ہوئے مولانا بلال تھانوی نے کہا کہ قرآن کریم زندگی میں بنیادی تبدیلی لانے والی کتاب ہے۔ مولانا تھانوی نے حاضرین سے کہا گھر جاکر سلام کرو،آپس میں ملو تو سلام کرواور سلام کو عام کرو،خواہ تم متعلقہ شخص کو جانتے ہو یا نہ جانتے ہو۔
مولانا بلال تھانوی نے لوگوں کو اتباع سنت کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ منہج نبوی کے موافق زندگی گزارنے میں ہی عافیت ہے،امن ہے اور سکون ہے۔ مولانا سید ازہر مدنی نے کہاکہ ایک کلمہ گو کی صحیح پہچان یہ ہے کہ اس کے دل میں رسولِ خدا کی محبت سب سے زیادہ ہو،حد یہ کہ اپنی اولاد اور اہل خانہ سے زیادہ حب نبوی اس کے رگ وپے میں پیوست ہوچکی ہو۔مفتی راغب نے والدین کے تعلق سے قرآن واحادیث سے استدلال کیااور کہا ماں باپ کی خوشی میں اللہ کی خوشی اور والدین کی ناراضگی میں خالق کی خفگی ہے۔
اختتامی خطبہ میں ادارہ کے نائب مہتمم مولانا سید مظہر الہدیٰ قاسمی نے سالانہ رپورٹ پیش کی،جس پر علماء کی جماعت نے اطمنان کا اظہار کیا۔ جامعہ عائشہ للبنات کی طالبات نے بھی مختلف پروگرام پیش کئے بھارت کی شان میں ترانہ و تقاریر پیش کی ادارہ کے روح رواں خلیفہ مجاز بذرگ عالم دیں مولانا سید بدرالہدیٰ قاسمی نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔اس اجلاس عام کا آغاز سید معاذ ہاشمی کی تلاوت کلام اللہ اور قاری نعیم جولوی کی نعت پاک سے ہوا۔نظامت مولانا ندیم اختر راہی نے کی۔

خصوصی شرکا میں حافظ قمرالزماں، حافظ ریاست، قاری ارشد پلٹھیڑی، مولانا شمیم، قاری طالب، نسیم پردھان، محمد مظاہر، محمد عارف، محمد ہارون، محمد اعظم، گلزار انصاری، محمد ارشد، حافظ عاقل، حافظ ہاشم، محمد فاروق، وسیم احمدوغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر