Latest News

سہارنپور منڈل میں گٹھ بندھن نے کرایا اپنی طاقت کا احساس کرایا۔

سہارنپور منڈل میں گٹھ بندھن نے کرایا اپنی طاقت کا احساس کرایا۔
سہارنپور: سمیر چودھری۔
اسمبلی انتخابات میں سہارنپور ضلع میں بی جے پی نے جب کہ اس پوری کمشنری میں سماج وادی پارٹی، راشٹریہ لوک دل گٹھ بندھن نے اپنی طاقت کا احساس کرایا ہے۔ 2017کے اسمبلی انتخابات میں اس کمشنری میں بی جے پی نے 16سیٹوں میں سے 12سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی، ان دونوں کے درمیان اس وقت بھی گٹھ بندھن تھا لیکن اس مرتبہ کمشنری میں بڑا الٹ پھیر ہوا ہے۔ ضلع سہارنپور میں بی جے پی نے اپنی گزشتہ مرتبہ جیتی چاروں سیٹیں دیوبند، گنگوہ، نکوڑ اور رام پور منہیاران اپنے پاس برقرار رکھی، اسی کے ساتھ سہارنپور شہر سیٹ سماج وادی پارٹی سے چھیننے میں کامیاب رہی۔ بہٹ اور سہارنپور دیہات اسمبلی سیٹیں گٹھ بندھن کے پاس رہیں، شاملی ضلع کی تینوں سیٹوں میں سے گزشتہ مرتبہ سماج وادی پارٹی کیرانہ اسمبلی سیٹ سے ہی کامیاب ہوئی تھی اور بی جے پی نے شاملی اور تھانہ بھون سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی، مگر اس مرتبہ شاملی ضلع کی تینوں سیٹوں پر گٹھ بندھن کا قبضہ ہوگیا ہے۔ اس ضلع میں جاٹ مسلم اتحاد بی جے پی کے ہندو تو پر بھاری پڑا، ہندوؤں کے نقل مکانی کو مسئلہ بناکر کیرانہ سمیت مغربی اترپردیش میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، اور وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے بھلے ہی انتخابی دوروں کے دوران اس کی بہت تشہیر کی، مگر کیرانہ میں ہی ان کے یہ ہتھیار کامیاب ثابت نہیں ہوئے، کمشنری کے مظفرنگر ضلع کی سبھی 6سیٹیں گزشتہ انتخاب میں بی جے پی کے پاس تھیں مگر اس مرتبہ وہ بڑی مشکل سے کھتولی اور شہر سیٹ ہی بچا پائی۔ انتخابی نتائج کے مطابق سہارنپور کی بہٹ سیٹ پر سماج وادی پارٹی کے عمر علی خاں نے بی جے پی کے نریش سینی کو شکست دی، نکوڑ سیٹ پر بی جے پی کے مکیش چودھری نے، سماج وادی پارٹی کے ڈاکٹر دھرم سنگھ سینی کو ہرایا،سہارنپور شہر سیٹ پر سنجے گرگ کو بی جے پی کے راجیو گمبر نے شکست دی، سہارنپور دیہات سیٹ پر سماج وادی پارٹی کے آشو ملک نے بی جے پی کے جگ پال سنگھ کو شکست دی، دیوبند میں بی جے پی کے کنور برجیش نے سماج وادی پارٹی کے کارتکیے رانا کو ہرایا،رام پور منہیاران محفوظ سیٹ پر بی جے پی کے دیویندر نم نے بہوجن سماج پارٹی کے رویندر مولہو کو شکست دی، گنگوہ اسمبلی سیٹ پر بی جے پی امیدوار کرت سنگھ نے سماج وادی پارٹی کے امیدوار اندر سین کو ہرایا، ضلع مظفرنگر کی شہر سیٹ پر بی جے پی کے کپل دیو اگروال نے سماج وادی پارٹی کے سوروپ کو شکست دی، میرانپور سیٹ پر راشٹریہ لوک دل کے امیدوار چندن چوہان نے بی جے پی کے پرشانت چودھری کو شکست دی،کھتولی اسمبلی سیٹ پر بی جے پی کے وکرم سینی نے راشٹریہ لوک دل کے راج پال سینی کو ہرایا،بھارتیہ کسان یونین کے گڑھ بڑھانہ سیٹ پر راشٹریہ لوک دل کے راج پال بالیان نے بی جے پی موجودہ اسمبلی رکن امیش ملک کو شکست دی،چرتھاول اسمبلی سیٹ پر سماج وادی پارٹی کے پنکج ملک نے بی جے پی کی سپنا کیشپ کو ہرایا،پورقاضی محفوظ سیٹ پر راشٹریہ لوک دل کے امیدوار انل کمار نے بی جے پی کے موجودہ اسمبلی رکن پرمود اونٹ وال کو شکست دی،کیرانہ اسمبلی سیٹ پر سماج وادی پارٹی کے موجودہ اسمبلی رکن ناہید حسن نے مرگانکا سنگھ کو شکست دی،تھانہ بھون اسمبلی سیٹ کے اہم مقابلہ میں ریاست کے گنا وزیر سریش رانا، راشٹریہ لوک دل کے امیدوار اشرف علی خاں سے ہار گئے، شاملی سیٹ بھی بی جے پی نہیں بچا پائی۔ بی جے پی امیدوار تجیندر نروال کو راشٹریہ لوک دل کے امیدوار پرسن چودھری کے ہاتھوں شکست کا سامناکرنا پڑا۔ کسان جاگرتی منچ کے صدر پروفیسر سدھیر پنوار نے کہاکہ مغربی اترپردیش کے ووٹروں پر کسان تحریر کا اثر نظر آیا، اسی وجہ سے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ میں ہندو تو لہر نہیں چل پائی اور بی جے پی کے کئی اہم لیڈران کو شکست کاسامنا کرنا پڑا۔ 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر