Latest News

اعظم خاں کی اہلیہ اور بیٹے کا اسلحہ لائسنس منسوخ ہوں گے، نوٹس جاری۔

اعظم خاں کی اہلیہ اور بیٹے کا اسلحہ لائسنس منسوخ ہوں گے، نوٹس جاری۔
رامپور :(آر کے بیورو) اعظم خاں کے ساتھ ہی فوجداری مقدمات میں بیٹے اور بیوی کے اسلحہ لائسنس کی منسوخی کے لیے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ایس پی ایم ایل اے عبداللہ اعظم اور ان کی سابق ایم ایل اے والدہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ کے خلاف درج مقدمات کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس نے ڈی ایم سے سفارش کی ہے کہ وہ دونوں کا اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیں۔ معاملہ ڈی ایم کورٹ میں پہنچنے کے بعد عدالت نے دونوں کو نوٹس جاری کرکے منسوخی کی کارروائی شروع کردی ہے۔

اعظم خاں کے بیٹے ایس پی ایم ایل اے عبداللہ اعظم کے خلاف جعلی برتھ سرٹیفکیٹ، جعلی پاسپورٹ سمیت 40 مقدمات درج ہیں۔ یہ تمام معاملات عدالت میں زیر سماعت ہیں۔ اس کے ساتھ ان کی سابق ایم ایل اے بیوی ڈاکٹر تزئین فاطمہ بھی کئی معاملوں میں ملزم ہیں۔ اس وقت دونوں ضمانت پر باہر ہیں۔ عبداللہ اعظم جیل سے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد ایم ایل اے بن چکے ہیں۔
پولیس نے ان کے خلاف درج مقدمات کا حوالہ دیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے ان کا اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کی سفارش کی ہے۔ گنج پولیس نے عبداللہ کی دو بندوقوں اور تزئین فاطمہ کے اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔ پولیس کی سفارش پر انتظامیہ نے اب کارروائی شروع کردی ہے۔ ڈی ایم کورٹ کی جانب سے اسلحہ منسوخی کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی معاملے کی سماعت کرتے ہوئے دونوں کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ انسپکٹر انل کمار نے بتایا کہ فوجداری مقدمات کی بنیاد پر دونوں کے اسلحہ لائسنس کی منسوخی کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھیج دی گئی ہے۔ اس معاملے میں کارروائی شروع ہو چکی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر